کو ویڈ -19کی معلومات اور بین الاقوامی تحفظ کے بارے نئے طریقہ کار۔

کوویڈ -19 کا پھیلاؤ اٹلی اور دنیا بھر میں ایک سنگیل مسلہ ٔ ہے۔

سب کی صحت کی حفاظت کے لیے آپ اپنی رہائش گاہ سے نہ نکلیں اور اگر نکلنا ہو تو صرف اور صرف :کام کے لیے ، بنیادی ضروریات کے لیے ،یا صحت کے حوالے سے، اور اس کے فوراً بعد واپس اپنی رہائش گاہ میں لوٹیں۔

مندرجہ بالا نقات کی غیر موجودگی کے سبب سزا عائد ہو سکتی ہے۔

بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات ایسے کیے گئے ہیں جو بین الاقوامی تحفظ کے طریقہ کار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

1-کیا آپ بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینا چاہتے ہیں؟

ایمیگریشن پولیس کے دفاتر عارضی طور پر عوام کے لیے بند ہیں ، لیکن بین الاقامی تحفظ کی درخواست کے لیے ذاتی طور پر آپ ایمیگریشن پولیس کے دفتر جا سکتے ہیں، اور جتنی جلدی ہو سکے آپ کی درخواست جمع کی جائے گی۔

2-کیا آپ انتظار کررہے ہیں کہ آپ کو کمشن میں پیشی کے لیے بلایا جائے یا پھر آپ کو پیشی کی تاریخ ملی ہو جو ان دنوں کے لیے دی گئی ہو؟

وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ، کمشن کے دفاتر اس وقت عوام کے لیے بند ہیں اور پیشیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے، کمشن آپ سے رابطہ کر کے آپ کو پیشی کی نئی تاریخ جاری کرے گاجیسے عام طور پر کیا جاتا ہے۔

یہ یاد رکھیں کہ کمشن حکمرانوں کی طرف سے کوئی بھی خط وکتابت اس پتہ پر کی جائے گی جو سب سے آخر میں آپ نے دیا ہو گا۔ اگر آپ حکومتی اداروں سے باہر رہتے ہیں تو اپنے گھر کے باہراپنا نام واضح طور پر لکھیں ۔

3-اگر آپ بین الاقوامی تحفظ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں؟

جتنی جلدی ممکن ہوا آپ کے نتائج کی خط و کتابت آپ سے کی جائے گی۔

اور اگر آپ کو بین الاقوامی تحفظ کے نتائج مل چکے ہیں اور آپ کے نتائج مثبت ہیں ، تو حالات ٹھیک ہونے کا انتظار کریں ، جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے آپ ایمیگریشن پولیس سے رہائشی کارڈ بنوانے کے لیے جا سکتے ہیں۔

اور اگر آپ کے نتائج نفی میں آئے ہیں اور آپ اس سے مطمئن نہیں ہیں اور دوبارہ سے درخواست دینا چاہتے ہیں ، تو یاد رکھیں کے حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ ّ سے دوبارہ درخواست دنیے کی سہولت عارضی طور پر موجود نہیں ہے۔ لیکن دوبارہ درخواست دینے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ ای میل یا ٹیل فون کے ذریعے اپنے وکیل یا جس سینٹر میں آپ رہ رہے ہوں واہاں کے اہل کار سے رابطہ کر کے کاغذی کاروائی کی تیاری کر سکتے ہیں۔

4-کیا آپ کو معلومات کی ضرورت ہے یا پھر آپ اپنے کاغذات قومی کمشن کو بھیجنا چاہتے ہیں؟

قومی کمشن کے دفاتر اس وقت عوام کے لیے بند ہیں۔ لیکن اگر آپ کمشن سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنے کاغذات بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ یہ ای میل کے ذریعے کر سکتے ہیں : اپنے علاقہ کے کمشن کا رابطہ مندجہ ذیل فہرست میں دیکھ سکتے ہیں۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو