فوکس: اطالوی شہری جو ملک میں موجود نہیں ہیں اور غیر ملکی شہری جو اطالیہ میں رہائش پذیر ہیں اورملک میں موجود نہیں ہیں اور یہ دوبارہ اٹلی میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں:

- ذاتی تصدیق کا سرٹیفیکیٹ ، اطالوی حدود میں نقل و حرکت کے لیے: نیا فارم 26.03.2020

- ذاتی تصدیق کا سرٹیفیکیٹ سفر کرنے کی وجہ: فارم

  • -دوسرے ممالک سے اطالیہ میں دبارہ داخل ہونے کے قوائد جو 28 مارچ سے طے کیے گئے ہیں؟
  1. سفر کرنے والا ذمہ دار ہے: ذاتی تصدیق کا سرٹیفیکیٹ جس میں سفر کی وجہ لکھی گئی ہو(فارم کا لنک)ور یہ فارم بورڈنگ کے وقت جمع کروایا جائے اور اس پر سفر کرنے کی مکمل وجوہات (صحت، کاروبار، اور خاص ضروریات)یہ بھی لکھنا ضروری ہے کہ اگلے 14دن تنہائی میں کس جگہ رکیں گے، وہ گاڑی یا زرائع سفر جس کے ذریعے آپ اس جگہ پہنچیں گے اور ٹیلی فون نمبر یا موبائیل نمبر۔ بہت ہی اہم ضروریات جن کو سمجھنے کے لیے کہ ان کی وجوہات کیا ہونی چاہیے پہلے سے ہی ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ 
  2. جو کسی اور ملک سے اٹلی میں داخل ہو گا وہ پبلک ٹرانسپورٹ نہیں استعمال کر سکتا، صرف ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کر سکتا ہے(تاہم خود سے یا پھر اس کو کوئی ہوائی اڈے پر لینے آئے گا، جس جگہ پہنچے وہاں سے کرائے کی گاڑی(رینٹ کی گاڑی) اور کوئی اور ذریعہ نہ ہو تو پھر وہ ٹیکسی یا رینٹ کی گاڑی ڈرائیور کے ساتھ)۔   
  3. قوارنطین اٹلی کے کسی بھی حصّہ میں ہو سکتا ہے۔ اگر وہ اپنی ذاتی گاڑی سے بھی اٹلی میں داخل ہوا ہو۔ اگر کو ئی اٹلی میں کام کے حوالے سے داخل ہوا ہو تو اس کو بھی 72گھنٹے کے لیے قوارنطین میں رہنا ہو گا (جو کہ مزید 48گھنٹے کے لیے بھی بڑھایا جا سکتا ہے)، اور ضرورت کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔ 
  4. جو کوئی بھی کسی دوسرے ملک سے اٹلی میں داخل ہو گا اگر چہ وہ ذاتی گاڑی سے ہی آیا ہو، کو قومی حدود کے محکمہ صحت سے رابطہ کرنا ہو گا۔ 
  5. متاثرہ فرد کی خواہش کے مطابق ، تنہائی میں رہنے کی جگہ اس شخص کی رہاش گاہ سے فرق بھی ہو سکتی ہے۔
  6. اگر کو ئی اٹلی میں داخل ہو ، اور اس کے پاس قوارنطین میں وقت گزارنے کی جگہ نہ ہو اور یا پھر وہاں پہنچنے کے لیے کوئی انتظام نہ ہو (اس کو کوئی بھی لینے کے لیے نہ آ سکے، اس کو کسی ہوٹل میں کمرہ نہ مل رہا ہو۔۔۔)اس صورت میں اس کو اس جگہ جا نا ہو گا جو عوامی تحفظ کا ادارہ اس کے لیے متعین کرے گا، یا د رہے کہ اس کا سارہ خرچہ اس شخص کو ذاتی طور پر اٹھانا پڑے گا۔
  7. مندرجہ ذیل افراد ان قوانین سے دستبردار ہیں:بین الاقوامی سرحدوں پر کام کرنے والے، طبی شعبوں میں کام کرنے والے، مال برداری اور آمدورفت کا کام کرنے والے۔

 

قانون برائے قومی وزارتِ صحت جو کہ انفا سٹرکچر اور وزارت آمد ورفت کی مشاورت سے ہے 

  • *میں ایک اطالوی شہری ہوں اور ملک سے باہر ہوں یا پھر میں ایک غیر ملکی ہوں لیکن میں اطالوی رہاش پذیر ہوں، کیا میں اٹلی میں دوبارہ داخل ہو سکتا ہوں؟

جی ہاں ، اگر دوبارہ واپس آنے کی ضرورت سنگین ہو۔ تاہم مثال کے طور پر ان اطالوی شہریوں یا اطالوی رہاش پذیروں کو دوبارہ اٹلی میں داخل ہونے کی اجازت ہے اگر وہ عارضی طور پر ملک سے باہر گئے ہوں (سیرو تفریح ، کاروبار یا پھر اور وجوہات کی بنا پر)۔ ان اطالوی شہریوں پر بھی یہی قانون لاگو ہوتا ہے جن کومجبوراً یا لازمی طور پر وہ ملک چھوڑنا پڑے جہاں وہ کام یا پڑھائی کر رہے ہوں( مثال کے طور پر ، ان کو کام سے نکال دیا گیا ہو، انہوں نے رہائش کھو دی ہو، ان کی پڑھائی مکمل طور پر معطل کر ہو گئی ہو)۔

  • *میں ایک غیر ملکی ہوں اور میں اٹلی میں ہوں ، کیا میں اپنے ملک واپس جا سکتا ہوں؟

جی ہاں ، اگر واپس جانا بہت ہی ضروری ہے، بلکل ویسے ہی جیسے اطالوی شہریوں کو دوسرے ملکوں سے اٹلی میں واپس آنا پڑتا ہے (لنک)۔ عارضی طور پر کام کا رک جانایا پھر درحقیقت وہ کام کر رہا ہو تو اس کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ذاتی تصدیق کا سرٹیفیکیٹ میں جو وجوہات دی گئی ہیں ملکی حدود کو پار کرنے کے لیے اس کا فارم وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ سفر کرنے سے پہلے جس ملک آپ نے جانا ہو واہاں پر وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور قوانین کی معلومات حاصل کریں ۔

اس بات کی بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ جس ملک آپ جا نا چاہتے ہیں اٹلی میں اس کے سفارتخانے سے رابطہ کریں ۔

  • *میں دوسرے ملک سے اٹلی میں داخل ہو رہا ہوں ۔ کیا میں کسی کو کہہ سکتا ہوں کہ وہ مجھے ہوائی اڈےیا ریلوے سٹیشن یا پھر آبی اڈے پر اپنی گاڑی میں لینے کے لیے آئے؟

جی ہاں ، لیکن صرف اور صرف ایک شخص جس کے ساتھ آپ رہاش پذیر ہوں یا پھر اسی علاقے میں رہتا ہو۔ جس حد تک ممکن ہو اس کے پاس حفاظتی سامان ہو۔ نقل و حرکت کے لیے ضروری ہے کہ اس کی وجہ بہت ہی سنگین ضرورت کی ہو، اور وہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ فارم کی ذاتی تصدیق کے سرٹیفیکیٹ پر لکھی گئی ہو اور اس کو مکمل طور پر پُر کیا گیا ہو، اور یہ واضح ہو کہ وہ کہاں سے آ رہا ہے اور اس کی رہائش کہاں پر ہو گی اور اس سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس بات کا بھی خیال رکھنا لازمی ہے کہ جیسے ہی کوئی اٹلی میں داخل ہو وہ عوامی تحفظ کے ادارے سے رابطہ کرے۔جس میں وہ اس بات کا اقرار کرے کہ وہ صحت یا ب ہےاور اس کی تنہائی میں رہنے کی جگہ پر یقین کیا جا سکتا ہے۔ اوراس پر یہ لازم ہے کہ اگر اس کو کوئی بھی علامت محسوس ہو جو کوویڈ -19سے مطلق ہوتو اس کو ایک دم محکمہ صحت سے رابطہ کرنا ہو گا۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو