کوویڈ -19:نئے قوانین اور رکاوٹیں - 4مئی سے 18مئی 2020

4مئی سے 18مئی تک ڈی پی سی ایم کے 26 اپریل 2020کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کی ایمرجنسی کے دوران بنائے گئے قوانین اور عمل درامد میں تبدیلی کی گئی ہے۔


کیا جسمانی وقفہ رکھنا ابھی بھی لازم ہے؟

ایک میٹر کا جسمانی وقفہ رکھنا پہلے کی طرح ابھی بھی لازمی ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ دستانے ، ماسک اور دوسری ذاتی حفاظتی اشیأ کا بھی استعمال کیا جائے۔ ان تمام بند جگہوں پر جہاں عوام کا جانا عام ہے میں بھی ماسک کا استعمال لازمی ہے۔


کیا آمدورفت کی اجازت ہے؟

ایک ہی ضلع کے اندر آمدورفت کی اجازت ہے، صرف اور صرف کاروباری حوالے سے، طبعی ضروریات،قریبی رشتہ داروں سے ملنا لیکن اگر ان تمام قوانین کاخیال رکھا جائے جو ہجوم کی صورت نہ اختیار کریں اور ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائےاور ماسک کا استعمال بھی کیا جائے۔ ضلع سے باہر جانے کی اجازت صرف اور صرف کاروباری حوالے سے، صحت کے حوالے سے، اور اگر بہت ہی ضروری وجّہ ہو تو پھر۔ واپس اپنی رہائش گاہ اورمستقل پتہ پر بھی واپس آنے کی اجازت ہو گی۔

اہم ضلعی معلومات کے لیے کوویڈ-19کے لیے مخصوص ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں ۔ دیگر وجوہات کے لیے بھی رابطہ کریں جیسے کہ ضلع میں دوبارہ داخلہ /واپسی ، کورانطائن یا اپنے آپ کو علہدہ کرنے کے لیے۔


ذاتی تصدیق کے نئے فارم کون سے ہیں؟

آمدورفت کے دوران ذاتی تصدیق کا فارم

اٹلی میں دوبارہ داخلے کے لیے ذاتی تصدیق کا فارم

 

کیا میں پارک میں جا سکتا ہوں؟

جی ہاں ! پارکوں ، باغوں اور عوامی ویلوں میں جانے کی اجازت ہےلیکن اگر ایک میٹر تک کا جسمانی فاصلہ رکھاجائے، بچوں کے کھلینے کے میدان فل حال بند رہیں گے۔ اگر حفاظتی تدابیر کا خیال نہ رکھا گیا تو احکام پارکوں کو بند کرنے کا جواز رکھتے ہیں۔


کیا میں ورزش یا کھیل کے لیے باہر جا سکتا ہوں؟ کیا میں چھوٹے بچے کے ساتھ باہر جا سکتا ہوں؟

جی ہاں! اگر وہ ذاتی طور پر کیا جائے، اور اگر چھوٹے بچوں کے ساتھ جانا ہو اور یا پھر اپاہج لوگوں کے ساتھ، کھیل یا ورزش کے لیے ، لیکن جسمانی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے جو کم از کم دو میٹر کھیل کے لیے اور ایک میٹر دوسری سر گرمیوں کے لیے ہونا چاہئے۔

کیا جنازوں اور دوسری مذہبی سرگرمیوں کی اجازت ہے؟

مذہبی سرگرمیوں میں صرف جنازوں کی اجازت ہو گی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار جن کی تعداد 15سے زیادہ نہیں ہو گی شرکت کرسکتے ہیں ، لیکن تقریب کھلے آسمان تلے ہونی چاہئے ، اور سب کے لیے ماسک پہننا اور ایک دوسرے سے ایک میٹر کاجسمانی فاصلہ رکھنا لازمی ہو گا۔


کیا میں فاسٹ فوڈ یا ریسٹورینٹ میں جا سکتا ہوں؟

جی ہاں ! لیکن صرف کھانا لینے کے لیے۔ اصل میں ریسٹورینٹ کھولنے کی اجازات صرف ڈلیوری فوڈ کے لیے دی گئی ہے یا پھر صرف ریسٹورینٹ سے کھانا لیا جا سکتا ہےجس کا آرڈر دیا گیا ہو۔ وہاں پر بھی جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، اور ریسٹورینٹ میں کھانے کی اجازات بلکل نہیں ہے۔ 


اگر مجھے بخار ہو تو کیا کرنا ہو گا؟

جس کسی کو بھی 37.5ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بخار ہو اور سانس میں دقت بھی پیش آ رہی ہو، اس کو صرف ہدایت نہیں دی جا رہی بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ گھر پر ہی رہے اور اپنے طبیب سے جلد از جلد رابطہ کرے۔


کیا میں اپنے ذاتی ڈاکٹر سے ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے دوایوں یا معائنے کی پرچی حاصل کر سکتا ہوں؟

کے مطابق اس بات کی اجازت ہے کہ آپ اپنے ذاتی ڈاکٹرسے اپنیجی ہاں ! 19مارچ 2020کے قانون پرچی کا ڈیجیٹل نمبر بنا اس کے پاس گئے اور کاغذ کی بجائے ، حاصل کر سکتے ہیں۔ فارمیسی والے جب وہ ڈیجیٹل نمبر اور آپ کی صحت کے کارڈ کا نمبر لیں گے اس کی جانچ پڑتال کے بعد وہ آپ کو لکھی ہوئی دوائی دے دیں گے۔

حکومت کی جانب سے جو ادارے اس وقت کام نہیں کر رہے کیا ان میں عورتوں پر تشدد کے خلاف کام کرنے والےادارے بھی شامل ہیں ؟

جی نہیں !وہ خواتین جن کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے ان کو کبھی بھی بنا مدد کے نہیں چھوڑا جا سکتا، وہ مدد کے لیے کسی بھی وقت ٹول فری نمبر 1522پر کال کر سکتیں ہیں، یہ سہولت 24گھنٹے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ تشدد کے واقعات اہم ضروریات کے ذمرے میں آتا ہے ، اس لیے خواتین ان حالات میں تشدد کے خلاف کسی بھی سیٹر کے پاس جا سکتی ہیں جیسا کہ 11مارچ کے جاری کردہ قانون میں بیان کیا گیا تھا۔

کوویڈ -19کی وباّ کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار اشخاص کے لیے نفسیاتی امدد کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سول پروٹیکشن اور محکمہ صحت کی جانب سے 27 اپریل 2020سے نفسیاتی امداد کے لیے ٹول فری نمبر 800.833833کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اٹلی کی حدود سے باہر بھی 02.20228733نمبر پر ہر روز صبح 8بجے سے رات 12بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ بہرے لوگوں کے لیے بھی رابطے کے طریقوں کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے Numero verde di supporto psicologico کی ویب سائٹ پر جو کہ نئے کوروناوائرس کے بارے محکمہ صحت کی جانب سے ہے۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو