18مئی سے آمد و رفت کے نئے قوانین

18مئی سے عام طور پر ایک ہی صوبے ،جس میں آپ رہائش پذیر ہیں ،میں آمد ورفت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ حکام کے پاس یہ اختیار ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کوویڈ - 19کی وباّ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے کے کچھ علاقوں میں جانے کی اجازات نہ دی جوئے۔

ایک صوبے سے دوسرے میں جانے کے لیے ابھی بھی مکمل اجازات نہیں ہے۔ اس لیے جس صوبے میں آپ رہائش پذیر ہیں صرف اسی میں رہیں۔ کسی دوسرے صوبے میں جانے کے لیے مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی ایک کا ہونا لازمی ہے: کاروباری سلسلے میں ، جس کی جائز وجوہات کو پیش کیا جا سکے۔ بہت ہی اہم مسلۂ کے حل کے لیے۔ صحت کے حوالے سے۔ یاپھر آپ اپنی رہائش کے صوبے میں دوبارہ داخل ہو رہے ہوں ۔ مندرجہ بالا وجوہات 2 جون تک عائد کی گئی ہیں۔

3 جون سے ، بلا کسی رکاوٹ کے آپ ایک صوبے سے دوسرے میں جا سکتے ہیں۔ لیکن حکام اس با ت کا اختیار رکھتے ہیں کہ جن علاقوں میں ابھی بھی کوویڈ -19وباّ کا پھیلاؤ ہے وہ وہاں جانے پر پابندی عائد کر سکتے ہیں۔

کسی بھی قسم کی تقریب جس میں لوگ ہجوم کی شکل میں جمع ہوں چاہے وہ عوامی جگہ ہو یا عوام کے لیے کھولی گئی ہو پر پابندی عائد ہے۔ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے بہتر ہے کہ آپ صوبے کی ویب سائٹ پر جائیں جس جگہ آ پ ہیں اور جس جگہ آپ جانا چاہتے ہیں اور جو آپ کرنا چاہتے ہیں تا کہ آپ کو وہاں کے قوانین سے اگاہی ہو۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو