دوبارہ سے شروع کرنے کا حکم نامہ : ایمرجنسی کی مالی مدد(آر ای ایم)

ایمرجنسی کی مالی مدد (آر ای ایم) ایک ایسی مالی مدد ہے جو کوویڈ -19کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہے۔ آر ای ایم دو حصّوں پر مشتمعل ہے جو کہ 400سے 800یورو فی کس ہے۔ اس کی وصولی کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد اٹلی کا رہائشی ہو، اور ان کی سالانہ آمدن اور دوسرے آساسے (ای ایس ای ای )15000یورو سے کم ہونی چائیے ۔ جن کو حکومت کی طرف سے کوویڈ -19کے لیے کسی اور قسم کی مدد مل رہی ہو وہ اس سہولت سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔ وہ خاندان بھی اس کی وصولی سے قاصر ہوں گے جن کا کوئی بھی فرد کسی قسم کی پینشن حاصل کر رہاہو (جو اپاہجی کی وجہ سے پینشن حاصل کرتے ہیں وہ اس کے ذمرے میں نہیں آتے)، یا وہ جو ایک ایسی نوکری کر رہے ہوں جس کی تنخواہ کی حد تجاوز کر رہی ہو، یاوہ جو حکومتی خاندانی مالی مدد حاصل کر رہے ہوں۔

آر ای ایم کی درخواستیں جون 2020کے اندر اندر جمع کروانی ہوں گی۔

مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ائی این پی ایس کی ویب سائٹ پر رابطہ کریں ، یا پھر کسی پاتروناتو پررابطہ کریں یا پھر اے آر سی آئی کے ٹول فری نمبر پر کا ل کریں ۔

 

دوبارہ سے شروع کرنے کا حکم نامہ : کارکنوں کے لئے نئے الاؤنس 

دوبارہ سے شروع کرنے کا حکم نامہ میں کوویڈ -19 کی وجہ سے کارکنوں کے لیے نئے الاؤنس کا علان کیا ہے:

  • -فری لانسرز ، ذاتی کام کرنے والے(کوکوکو) جنہوں نے اپنا اندراج اے جی اومیں کروایا ہو، سیاحت میں موسمی کام کرنے والےجنہیں مارچ کے مہینے میں 600یورو ملا تھا ان سب کو اپریل کے مہینے کا بھی 600یورو ملے گا۔
  • -زرعی کاریگروں کے لیے جنہیں مارچ کے مہینے میں 600یورو ملے تھے اب انہیں اپریل2020 میں 500یورو مزید ملیں گے۔
  • -تمام ان فری لانسرز کے لیے جن کی آمدن میں 2019کی نسبت 2020میں سال کے اس دوسرے حصّے میں کم از کم 33فیصد کمی آئی ہے کو مئی کے مہینے میں 1000یورو ملیں گے۔ تمام ذاتی کام کرنے والے (کوکوکو)جنہوں نے اپنے آپ کو جیسٹیونے سیپراٹا کے لیے درج کروایا ہوا ہے کو اور معیار پر پورے آتے ہیں کو بھی مئی کے مہینے میں 1000یورو ملے گا۔
  • -کسی کی سرپرستی میں موسمی سیاحت کا کام کرنے والوں کو جنہوں نے یکم جنوری 2019سے 17مارچ 2020تک اپنی نامرضی سے کام نہیں کیا کو بھی مئی 2020میں 1000یورو ملیں گے۔
  • -مختلف شعبوں میں کام کرنے والے یا ذاتی کام کرنے والے جو کوویڈ -19 کی وبّا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنا کام کھو چکے ہیں یا کام کم ہو گیا ہے یا بلکل ہی ختم ہو گیا ہے ان کو اپریل اور مئی کے مہینے کے لیے 600یورو ملے گا(یہ ان لوگوں کو ملے گا: کسی کی سرپرستی میں موسمی کام کرنے والےجو سیاحت سے منسلک نہ ہوں یا پھر وقفہ وقفہ سے کام کرتے رہے ہوں )
  • -گھروں میں کام کرنے والوں کے لیے بھی ایک سہولت موجود ہے، اپریل اور مئی کے مہینوں کے لیے 500یورو فی مہینہ ، لیکن اگر ان کے پاس ایک یا ایک سے زیادہ کام کے کونٹریکٹ موجود ہوں اور وہ دس گھنٹے ہفتے کے ہونے چائیں اور وہ اپنے مالک کے ساتھ نہ رہتے ہوں۔

اہم علان: جس نے ابھی تک مارچ کے مہینے کے 600یورو حاصل کرنے کی درخواست نہیں جمع کروائی یاد رکھیں کہ اس قانوں کے شائع ہونے پر اس کے 15دن کے اندر اندر درخواست جمع کروانا ضروری ہے: اگرآپ نے ابھی تک جمع نہیں کروائی تو متعلقہ دفتر، پاتروناتو یا ائی این پی ایس کی ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔

ہر ایک شعبہ اس آمدن کے آلاؤنس کا حق دار نہیں ہے۔ اس لیے مزید معلومات کے لئے اور قابلیت اور ناقابلیت اور اس آلاؤنس کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کے لیے یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ آپ اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر پر کال کریں، یاپھر ائی این پی ایس کی ویب سائٹ پر جائیں یا پھر اس سے منسلک دفاتر (پاتروناتو)سے رابطہ کریں۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں یا پھر اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر 800905570پر رابطہ کریں۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو