زرعی کاموں کو فروغ دینے کے اقدامات

ڈی ایل ری پارتی اطالیہ کے قانون آرٹیکل 101 کے مطابق زرعی کاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے نئے زرعی کونٹریکٹ دینے کی اجازات دی گئی ہے جن کی معیاد 30دن سے زیادہ کی نہیں ہو سکتی ، وہ اگلے 30دن کے لیے دوبارہ بھی مل سکتے ہیں ، یہ سہولت ان کے لیے بھی ہے جو صفر گھنٹے کی حکومتی مدد لے رہے ہوں یا پھر این اے ایس پی ائی یا ڈی ائی ایس- سی او ایل ایل سے مدد لے رہے ہوں ، صرف ان کے لئے نہیں ہے جو ریدیتو دی چیتا دی نانزا (آمدن کے حوالے سے قومی امداد) حاصل کر رہے ہوں ۔ کونٹریکٹ حاصل کرنے کی وجہ سے باقی سہولیات ختم نہیں ہوں گی اور نہ ہی ان میں کوئی کمی آئے گی، لیکن پورے 2020میں اس کی حد 2000یورو ہو گی۔

 

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں یا پھر اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر 800905570پر رابطہ کریں۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو