Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

یکم جون 2020سے 15جولائی 2020 تک یہ ممکن ہو گا کہ غیر معمولی طور پر رہائشی اجازات ناموں کی درخواست پیش کی جا سکے تاکہ غیر قانونی روز گار کو مندرجہ ذیل کاموں میں قانونی شکل دی جا سکے:

  • 1)زراعت ، موایشی گیری ، ماہی گیری اور متعلقہ سرگرمیاں
  • 2)دوسرے لوگوں کی خدمت
  • 3)گھریلو کام کاج جو دوسرے خاندانوں کی خدمت کے لیے ہو

مندرجہ ذیل لوگ یہ درخواست پیش کر سکتے ہیں:

  1. 1)مالکان /کام پر رکھنے والےیہ درخواست پیش کر سکتے ہیں تمام ان غیر ملکیوں کے لیے جو ملکی حدود میں موجود ہیں یا پھر اگر ان کے پاس کو ئی غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے تو وہ اس کام کو قانونی بنا سکتے ہیں۔ غیر ملکی رہائشیوں کو تصویری اور ان کی مکمل تفصیلات کا پیش کرنا لازمی ہےیا پھر وہ ملکی حدود میں 8مارچ سے پہلے موجود ہوں اور اس تمام دورانیے میں انہوں نے ملکی حدود نہ چھوڑی ہوں۔
  2. غیر ملکی رہائشیوں کے لیے جن کا رہائشی اجازات نامہ جس کی معیاد 31اکتوبر 2019سے ختم ہو چکی ہو-جس کو دوبارہ بنانے کی درخواست نہ دی گئی ہو یا اس کو کسی اور رہائشی اجازات نامے میں نہ بدلہ گیا ہو-وہ ایک عارضی رہائشی اجازات نامے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں جو اٹلی کی حدود میں 6ماہ کے لیے واجب ہو گا۔

غیر ملکی رہائشی جو یہ درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں ان کا ملکی حدود میں 8مارچ 2020سے ہونا لازمی ہے اور وہ مندرجہ بالا کاموں میں سے کوئی ایک جو وہ کرنا چاہتے ہوں۔

اور اگر عارضی رہائشی نامے کے 6 ماہ کے دوران کسی کے تہت کام کا کونٹریکٹ (جیسے کہ زراعت میں، ماہی گیری، موایشی گیری ، دوسروں کی خدمت یادوسروں کے گھروں میں کام کاج)حاصل کر لیں تو ان کا رہائشی اجازات نامہ کام کے رہائشی اجازات نامہ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے بیان کردہ طریقہ کا ر کے مطابق -درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں -مندرجہ ذیل دفاتر میں :

  1. 1)امیگریشن کے ون سٹاپ بوتھ پر ۔
  2. پولیس کے امیگریشن دفتر میں جہاں سے رہائشی اجازات نامے ملتے ہیں۔ 

کاموں کو قانونی بنانے کے لیے اگر درخواست مالکان یا کمپنیوں کی طرف سے پیش کی جائے گی تو ان کی طرف سے اخراجات میں حصّہ داری کے لیےہر کارکن کے لیے 500یورو لیے جائیں گے۔ جبکہ اگر درخواست غیر ملکی رہائشی کی طرف سے پیش کی جائے گی تو اس کی لاگت 160یورو ہو گی۔

مندرجہ ذیل صورتوں میں درخواست قبول نہیں کی جائے گی:

-اگر تو درخواست ایک ایسے مالک کی طرف سے پیش کی جا رہی ہے جو گزشتہ پانچ سالوں میں ، غیر ملکیوں کو خفیہ پناہ دیتا رہا ہو، اس پر یہ جرم عائد ہو کہ وہ لوگوں کو جنسی جرأت کے استعمال کرتا رہا ہویا پھر ناجائز کاروبار میں نابالغوں کو ملوث کر تا رہا ہویا پھر ناجائز کام کرتا رہا ہواور دوسروں کو کام پر ناجائز استعمال کرتا رہا ہو تو وہ یہ درخواست پیش نہیں کر سکتا۔

-کام پر رکھنے والا مالک ون اسٹاپ امیگریشن پر یہ درخواست جمع نہیں کروا سکتا اور اگر اس نے کسی غیر ملکی کو کام پر نہیں رکھا تو پھر بھی نہیں۔

-وہ تمام غیر ملکی بھی جن کو ملک بدر ہونے کا فیصلہ سنایا گیا ہو، اور جن کو ملکی حدود میں رہنے کی اجازات نہ ملی ہو، جن کو کسی جرم کی وجہ سے ذاتی آزادی کی اجازات نہ ہو، یا منشیات کے حوالے سے ان کو سزا ملی ہو، جنہوں نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ دی ہو، یا انہوں نے دوسرے لوگوں کو جنسی فروخت کے کاروبار میں لگایا ہو اور یا پھر نابالغوں سے ناجائز کاروبار کروایا ہو ، اس درخواست کو پیش نہیں کر سکتے۔

وہ تمام غیر ملکی رہائشی جو عوام کے لیے خطرے کا باعث ہوں اور ان کو اس حوالے سے سزا بھی مل چکی ہو ، وہ یہ درخواست نہیں پیش کر سکتے۔

اس درخواست کے پیش کرنے سے لے کر اس کے فیصلے تک مالک اور کارکن پر مندرجہ ذیل غیر قانونی الزامات معطل کیے جات ہیں:

  1. 1)وہ کام جو وہ خفیہ طور پر (غیر قانونی طور پر)کر تا رہا ہے کو قانونی بنایا جائے گا۔
  2. 2) کارکن کا اٹلی میں داخلہ اور ملکی حدود میں اس کی غیر قانونی رہائش۔

اس تمام دستاویزاتی عمل کے دوران بہت ہی سنگین صورت حال کے علاوہ غیر ملکی رہائشی کو ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں یا پھر اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر 800905570پر رابطہ کریں۔

Your Website Title
Ero Straniero

Ero Straniero Facebook

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو