کرائے میں کمی

ڈی ایل ری پارتی اطالیہ کی منظوری کے مطابق کاروبار کرنے والے، فن سے وابسطہ یا فنی کاروبار کرنے والوں کے لیے 5ملین یورو مخصوص کیے گئے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل کے لیے ہوں گے:

-ماہانہ کرائے میں 60فیصد ٹیکس میں کمی تمام ان دوکانوں یا زمینوں یا عمارتوں پر جو رہائشی طور پر استعمال نہ کی جا رہی ہوں اور صرف کاروباری کام کے لیے ہوں جیسے کہ صعنتی کام کے لیے، خریدوفروخت کے لیے، کاریگری ، زرعی ، سیاح گیری سے وابسطہ یا ذاتی کام کرنے والوں کے کام کرنے کی جگہ کے حوالے سےہوں۔

-30فیصد ٹیکس میں کمی اگر کام پیچیدہ نوعیت کا ہو یا پھر کمپنی کی صورت میں ہو اور کام کی جگہ رہائشی طور پر استعمال نہ کی جا رہی ہو۔

-ٹیکس میں کمی تمام ان ہوٹلوں کے لیے جو کاروباری رجسٹر میں درج نہیں ہیں اور آزادانہ کام کرتے ہیں۔

-60فیصد ٹیکس میں کمی تمام ان غیر تجارتی اداروں کے لیے بھی جو تیسرے زمرے میں آتے ہیں اور مذہبی ادارے جن کو حکومت کی طرف سے اجازات ہے۔

ٹیکس میں کمی 2020میں جمع کروائے گئے ٹیکس میں ہو گی جو مارچ ، اپریل اور مئی کے مہینو ں کے لیے ہو گی۔ اور یہ تمام ان کاروباروں کے لیے ہے جن کو معاشی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور پچھلے سال کی نسبت ان کو ان مہینوں کی کمائی میں 50فیصد کمی پیش آئی ہے۔

ٹیکس میں کمی جو اس آرٹیکل میں پیش کی گئی ہے اس کریڈٹ کو ایک دم استعمال کرنے کی بجائے وہ دوسروں کے نام بھی کی جا سکتا ہے ، جس میں کریڈٹ کے ادارے اور دوسر ے فائنینشل ادارے ہو سکتے ہیں ،جس میں کریڈٹ کی نام زدگی کی سہولت بھی ہو گی۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

ہم آپ کو یہ رائے بھی دیتے ہیں کہ آپ اپنے پاتروناتو، اس موضوع سے وابسطہ دفاتر، قومی یا معلوماتی مدد کے دفتر سے قانونی رائے اور مدد اور جماماپ کی ویب سائٹ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو