معاشی سرگرمیوں میں تعاون۔

ری پارتی اطالیہ کے فرمان کے مطابق تمام ان کاروباروں کےلیے ،آزادانہ کام کرنے والوں کے لیے ، وی اے ٹی کے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے جنہوں نے 31مارچ 2020سے آپنا کام بند نہ کیا ہوکو اس فند میں شامل کیا جائے گا۔ 

اس فنڈ سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنہوں نے اپریل 2020میں اپریل 2019کی نسبت دو تہائی کی کمی سے رسیدیں بنائی ہوں۔ وہ لوگ بھی اس فنڈ کے حقدار ہیں اور ان پریہ قانون لاگو نہیں ہوتا جنہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز یکم جنوری 2019میں کیا ہو۔

فنڈ کی رقم کسی بھی طرح سے 1000یورو سے کم نہیں ہو گی اور مندرجہ ذیل طریقوں سے طے کی جا ئے گی:

  1. 1)20فیصدکا فرق اپریل 2019کی نسبت 2020میں اور آخری سالانہ آمدن 400.000یورو سے تجاوز نہ ہوئی ہو۔

  2. 2) 15فیصد کا فرق اپریل 2019کی نسبت 2020میں اور آخری سالانہ آمدن 400.000یورو سے تجاور ہوئی ہو۔

  3. 3)10فیصد کا فرق اپریل 2019کی نسبت 2020میں اور آخری سالانہ آمدن 1ملین یورو سے زیادہ ہو اور 5ملین یورو سے تجاوز نہ ہوئی ہو۔

جو لوگ اس فنڈ سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ریوینو اجینسی (ایجنزیا دیلے اینتراتے )میں الیکٹرونک طریقے سے درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔ کسی دوسرے کو نامزد کر کے درخواست جمع کروانے کی سہولت بھی موجود ہے۔  

ہم آپ کو یہ رائے بھی دیتے ہیں کہ آپ اپنے پاتروناتو، اس موضوع سے وابسطہ دفاتر، قومی یا معلوماتی مدد کے دفتر سے قانونی رائے اور مدد اور جماماپ کی ویب سائٹ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ 

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو