چھٹیوں کا بونس

ڈی ایل ری پارتی اطالیہ کی منظوری سے وہ خاندان جن کی سالانہ آمدن ائی ایس ای ای میں 40000سے زیادہ نہیں ہے کو ایک کریڈٹ دیا جائے گا جو کہ 2020کے ٹیکس سے منسلک ہو گا، اور یہ قومی حدود میں موجود ساحت سے وابسطہ اداروں ، فارم ہاوسز اور بیڈ اینڈ بریکفاسٹ کی سروسز کے لیے ہوگا۔

یہ کریڈٹ ایک خاندان کا کوئی بھی فرد استعمال کر سکتا ہے، اور ایک خاندان کو زیادہ سے زیادہ 500یورو دیے جائیں گے۔ کریڈٹ کا تعین خاندان کے افراد کے مطابق ہو گااگر افراد کم ہوں گے تو کریڈ ٹ کم ہو گا۔ اگر خاندان میں دو افراد ہوں گے تو کریڈٹ 300یورو ہو گا اور اگر صرف ایک فرد ہوگا تو کریڈٹ صرف 150یورو ہوگا۔


1)کریڈٹ کا استعمال ایک ہی دفعہ میں ہوگا اور ایک ہی ادارے کے لیے جیسے صرف سیاحت سے منسلک ادارہ ، ایک ہی فارم ہاوس ، یا پھر صرف ایک ہی بریڈ اینڈ بریکفاسٹ۔

2) سارے اخراجات کا ریکارڈ ایک ہی ڈیجیٹل رسید یا کمرشل رسید پر ہو گااور یہ رسید جو کریڈٹ استعمال کرنا چاہتا ہے کے نام اور کوڈیجے فزکالے (قومی اندراجی نمبر) پر ہو گی۔

3)اس سروس کی آدائیگی ،ٹریول ایجنسی یا ٹوور آپریٹرزکے علاوہ کسی اور پلیٹفارم سےحاصل کردہ مدد کے لیے جائز نہیں ہو گی۔

کریڈٹ صرف واجب الادا رقم پررعایت کی صورت میں 80فیصد کی حد تک ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ باقی 20فیصد کریڈٹ حاصل کرنے والے کے ذریعہ ٹیکس ریٹرن میں ٹیکس کی کٹوتی کی صورت میں تسلیم کیا جائے گا۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو