مسافروں کی حمایت

مندرجہ ذیل لوگ اس سہولت کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، وہ مسافر جو کام اور پڑھائی کے حوالے سے ، ریل آمدورفت میں کام کرنے والی کمپنیاں ،اور لوکل عوامی آمدورفت کے ذرئع کے لیے مندرجہ ذیل ضوابط ہوں گے:

(1 23فروری 2020کے آرٹیکل نمبر 6اور 25مارچ 2020کے آرٹیکل نمبر 19 ، وزیراعظم کے حکم کے مطابق اس ایمرجینسی کے دورانئے میں جن کے پاس ریل یا لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کے پاس یا کارڈ ہو ں اور جن کی معیاد ابھی باقی ہو۔

(2 مکمل ذمہ داری کے ساتھ اس بات کا اقرار کر سکیں، جو کہ اٹلی کے صدرمملکت کے حکم جو کہ 28دسمبر 2000 آرٹیکل 445 کے مطابق ہو اور اس بات کو ثابت کر سکیں کہ کسی بھی طور پروہ اپنی ٹکٹ کو مکمل یا جزوی طور پر استعمال کرنے سے قاصر رہے ہیں ۔


جو اپنی سفری ٹکٹ کی رقم کی وصولی کرنا چاہتا ہے اس کو اس ٹرانسپورٹ کے دفتر کی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہو گا اور بیان کرنا ہوگا کہ وہ کیوں ٹکٹ کا استعمال نہیں کر پایا ۔ درخواست دینے کے 15دن بعد کمپنی اس کی رقم کی واپسی مندرجہ ذیل ذرئع سے کرے گی:


-کمپنی ایک واؤچر دے گی جو اس قیمت کے برابر ہوگا جس پر ٹکٹ لی گئی تھی ، اور اس واؤچر کو ایک سال کے اندر استعمال کیا جا سکے گا۔


-سالانہ یا ماہانہ ٹکٹ کارڈ والوں کے لیے جن مہینوں یا ہفتوں میں انہوں نے ٹکٹ استعمال نہیں کی تھی میں توسیع کر دی جائے گی۔ 


اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو