باتحفظ اسکولوں میں واپسی

آخر کار وقت آ گیا ہے کہ دوبارہ سے اپنے اسکول کے بستے تیار کر لیے جائیں۔اس سال ، کتابوں اور کاپیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں کچھ نئی عادات کو بھی اپنانا ہے۔

اداروں کی دوبارہ بحالی کی مہم میں استعمال ہونے والے موادکا استعمال اسکولوں کے عملہ ، خاندانوں اورطالبعلموں کے لیے ترغیب دیا گیا ہے تا کہ وہ دوبارہ سے پڑھائی شروع کرنے کے ساتھ ساتھ نئی عادات کو اپنائیں اور ان کا احترام بھی کریں۔

(Fonte: Ministero della Salute)

اپنا بخار چیک کریں
ہرروز گھرسے نکلنے سے پہلے اپنا بخار چیک کریں۔ اگر آپ کو 37.5ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بخار ہے ، اور یا پھر کوویڈ 19کے حوالے سے علامات ہیں ، تو گھر پر ہی رہیں اور اپنے خاندانی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

بار بار ہاتھ دھوئیں
اپنے اسکول /ادارے کے اندر موجود صفائی کے حوالے سے رکھی گئی اشیا ء کا استعمال کریں۔

دئیے گئے نشانات کا احترام کریں
داخلہ اور اخراج میں فرق رکھا گیا ہے، اپنے اسکول /ادارے میں دیئے گئے نشانات کا احترام کریں۔

اِیمونی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
اگر آپ 14سا ل سے زیادہ کے ہیں تو اس ایپ کو فوراً ڈاؤن لوڈ کریں۔یہ ایپ کوویڈ 19میں مبتلہ افراد اور علامات کی معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

ایک دوسر ے سے فاصلہ رکھیں
اجتماع یا گروپ بندی سے پرہیز کریں۔ ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

ماسک کا استعمال کریں
جب بھی آپ گھر سے باہر ہوں یا پھر عوامی جگہوں پر ہوں تو ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں۔ اگر آپ کے اور دوسروں کے میز میں ایک میٹر کا فاصلہ ہے تو پھر آپ ماسک اتار سکتے ہیں۔6 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ماسک کا استعمال ضروری نہیں ہے۔

داخلے کے بارے میں معلومات رکھیں
ہر طالبعلم کے ساتھ صرف ایک فرد کو داخل ہونے کی اجازات ہے۔مزید معلومات کے لیے اپنے اسکول کی ویب سائٹ پر دیکھیں۔

اپنے آپ کو بچاتے ہوئے ، ہم دوسروں کو بھی بچا سکتے ہیں۔

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو