نیا ڈی پی سی ایم: مختلف خطوں کے لیے پابندیاں

مندرجہ ذیل میں پورے اٹلی کو تین حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں 3نومبر کے ڈی پی سی ایم کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ پابندیاں 6نومبر سے 3 دسمبر تک لاگو ہوں گی۔

پیلے علاقے
Lazio, Molise, Provincia autonoma di Trento, Sardegna, Veneto.

اورنج علاقے
Basilicata, Emilia Romagna, Friuli Venezia Giulia, Liguria, Marche, Puglia, Sicilia, Umbria.

سرخ علاقے
Abruzzo, Calabria, Campania, Lombardia, Piemonte, Provincia autonoma di Bolzano, Toscana, Valle d’Aosta.

پیلے علاقے

  • رات 10بجے سے صبح 5بجے تک باہر پھرنا یا جانا ممنوع ہے ، صرف اور صرف کام یا کاروبار، بہت زیادہ ضرورت یا صحت کے حوالے سے باہر جا سکتے ہیں۔ یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ صحت، کام یا کاروبار، پڑھائی یا بہت ہی زیادہ ضروری کام کے علاوہ ہرگز باہر نا نکلیں۔
  • عیدوں اور خاص دنوں (ہفتہ اور اتوار)میں شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے، لیکن فارمیسی ، پارافارمیسی ، طبی مراکز ، سپر مارکیٹ ، سگریٹ نوشی کی دوکانیں (تاباکی)اور اخباروں کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
  • میوزیم اور نمائشیں بند رہیں گے۔
  • ہائی اسکولوں میں صرف آن لائن کلاسیں ہوں گی، صرف اپاہج لوگ جن کو خاص طور طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور لیب کا استعمال کرتے ہیں کو اسکول جانے کی اجازت ہے، مڈل اسکول ، پرائمری اسکول اور نرسری اسکول میں حاضری جاری رہے گی۔ یونیورسٹیاں بند رہیں گی ، صرف کچھ خاص کورسز اور لیب کے لیے جانے کی اجازت ہو گی۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد کمی کر دی گئی ہے ، لیکن اسکول کی ٹرانسپورٹ جاری رہے گی۔
  • کھیلوں کے ہال، مقابلہ بازی اور تاش کھیلنے کے ہال، بینگو اور سلوٹ مشین چاہے وہ بار یا تاباکی میں ہو ں سب بند رہیں گے اور ان کا استعمال ممنوع ہے۔
  • بار اور ریسٹورینٹ صرف شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ وہاں سے کھانا صرف رات 10بجے تک خریدا جاسکتا ہے۔لیکن ہوم ڈلیوری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
  • سویمنگ پول ، جمز، تھیٹر اور سینما بند رہیں گے۔ کھیلوں والے سینٹرز کھلے رہیں گے۔

اورنج علاقے

  • رات 10بجے سے صبح 5بجے تک باہر پھرنا یا جانا ممنوع ہے ، صرف اور صرف کام یا کاروبار، بہت زیادہ ضرورت یا صحت کے حوالے سے باہر جا سکتے ہیں۔
  • کسی اور صوبے ، خطے یا بلدیہ میں آنا جانا ممنوع ہے، صرف اور صرف کام یا کاروبار، بہت زیادہ ضرورت یا صحت کے حوالے سے باہر جا سکتے ہیں۔
    دن کے وقت بھی جس بلدیہ میں آپ رہ رہے ہوں وہاں پر بلا وجہ آپ کو گھر سے نا نکلنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
  • بار اور ریسٹورینٹ مکمل طور پر بند رہیں گے، صرف وہاں سے کھاناخریدنے کی اجازت رات 10بجے تک ہو گی۔ لیکن ہوم ڈلیوری پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
  • عیدوں اور خاص دنوں (ہفتہ اور اتوار)میں شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے، لیکن فارمیسی ، پارافارمیسی ، طبی مراکز ، کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں ، سگریٹ نوشی کی دوکانیں (تاباکی)اور اخباروں کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
  • میوزیم اور نمائشیں بند رہیں گے۔
  • ہائی اسکولوں میں صرف آن لائن کلاسیں ہوں گی، صرف اپاہج لوگ جن کو خاص طور طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور لیب کا استعمال کرتے ہیں کو اسکول جانے کی اجازت ہے، مڈل اسکول ، پرائمری اسکول اور نرسری اسکول میں حاضری جاری رہے گی۔ یونیورسٹیاں بند رہیں گی ، صرف کچھ خاص کورسز اور لیب کے لیے جانے کی اجازت ہو گی۔
    یونیورسٹیاں بند رہیں گی ، صرف کچھ خاص کورسز اور لیب کے لیے جانے کی اجازت ہو گی۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد کمی کر دی گئی ہے ، لیکن اسکول کی ٹرانسپورٹ جاری رہے گی۔
  • کھیلوں کے ہال، مقابلہ بازی اور تاش کھیلنے کے ہال، بینگو اور سلوٹ مشین چاہے وہ بار یا تاباکی میں ہو ں سب بند رہیں گے اور ان کا استعمال ممنوع ہے۔
  • گ پول ، جمز، تھیٹر اور سینما بند رہیں گے۔
    کھیلوں والے سینٹرز کھلے رہیں گے۔

سرخ علاقے

  • کسی بھی وقت اپنی بلدیہ میں بلا وجہ باہر نکلنا منع ہے۔کسی اور صوبے ، خطے یا بلدیہ میں آنا جانا ممنوع ہے، صرف اور صرف کام یا کاروبار، بہت زیادہ ضرورت یا صحت کے حوالے سے باہر جا سکتے ہیں۔
  • بار اور ریسٹورینٹ مکمل طور پر بند رہیں گے، صرف وہاں سے کھاناخریدنے کی اجازت رات 10بجے تک ہو گی۔ لیکن ہوم ڈلیوری پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
  • تمام دوکانیں بند رہیں گی ، صرف اور صرف سپر مارکیٹیں ، کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں اور بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
  • اخبارکی دکانیں ، سگریٹ نوشی کی دکانیں (تاباکی) ، فارمیسی، پارافارمیسی، کپڑے دھونے کی دکانیں،اور حجام کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
  • بیوٹی پارلر جیسے مراکز بند رہیں گے۔
  • دوسرے گریڈ کے سیکنڈری اسکول ، سیکنڈ اور تھرڈ کلاس کے میڈیم اسکول کی صرف آن لائن کلاسیں ہوں گی۔
    تاہم صرف میڈیم اسکول کے فرسٹ گریڈ ، پرایمری اسکول اور نرسری اسکول حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ یونیورسٹیاں بند رہیں گی صرف بہت زیادہ ضرورت کے تحت جایا جا سکتا ہے۔
  • ماسوائے سی ائی پی اور سی او این ائی کی نیشنل لیول کے مقابلوں کے علاوہ باقی تمام مقابلے کے کھیل بند رہیں گے۔ کھیلوں کے سینٹرز میں تمام کھیل ممنوع ہیں۔ صرف گھروں کے اندر ورزش یا پھر کھلے میں اکیلے میں ورزش یا کھیلا جا سکتا ہے۔
  • میوزیم اور نمائشیں بند رہیں گے، کھیلوں کے ہال، مقابلہ بازی اور تاش کھیلنے کے ہال، بینگو اور سلوٹ مشین چاہے وہ بار یا تاباکی میں ہو ں سب بند رہیں گے اور ان کا استعمال ممنوع ہے۔ سویمنگ پول ، جمز، تھیٹر اور سینما بند رہیں گے۔
    پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف 50فیصد لوگوں کو بٹھایا جائے گا، لیکن اسکول کی ٹرانسپورٹ باقاعدگی سے چلتی رہے گی۔

نقل وحرکت ، چھ چیزوں کے بارے جاننا ضروری ہے

عمومی سوالات کے جوابات

کیا نقل و حرکت کا جائز ثبوت دینا ضروری ہے؟کیا یہ ضروری ہے کہ خود علانی فارم کا ہونا ضروری ہے؟ صبح 5بجے سے رات 10بجے تک خود علانی کے فارم کا ہونا ضروری نہیں ہے، لیکن رات 10بجے سے صبح 5بجے تک کسی قسم کی نقل و حرکت بلا وجہ نہیں ہونی چاہئے اور صرف ان وجوہات کی بنا پر ہونی چاہئے جن کی اجازت ہے۔ کیا میں کسی رشتہ دار یا دوست جو اپاہج ہویا خود کار نا ہو کی تیمارداری اور مدد کے لیے جا سکتا ہوں؟ جی ہاں ، یہ وجہ بہت ضروری ہے اور اس کے لیے کسی قسم کے وقت کی رکاوٹ نہیں ہے۔ لیکن رات 10بجے سے صبح 5بجے تک خود علانی فارم کا ہونا ضروری ہے۔ میری علیہدگی یا طلاق ہو چکہ ہے، کیا میں نا بالغ بچوں کو ملنے کے لیے جا سکتاہوں؟ جی ہاں ، نا بالغ بچوں کو ملنے کے لیے دوسرے سرپرست کو جانے کی اجازت ہے چاہے وہ لے پالک ہو، وہ انہیں لینے کے لیے بھی جا سکتے ہیں ، اور ان کو ایک بلدیہ سے دوسری میں بھی جانے کی اجازت ہے۔ دت کی جگہوں میں جا سکتا ہے؟ جی ہاں ، لیکن صرف صبح 5بجے سے رات 10بجے تک۔ اگر میں ایک بلدیہ میں رہ رہا ہوں لیکن کام کسی دوسری بلدیہ میں کر رہاہوں تا کیا میں کام پر آ جا سکتا ہوں؟ جی ہاں اگر کوئی اپنے رہنے کے علاقے ، یا مستقل رہائش سے باہر ہو تو کیا وہ واپس آ سکتا ہے؟ جی ہاں

عمومی سوالات کے جوابات

کیا نقل و حرکت کا جائز ثبوت دینا ضروری ہے؟کیا یہ ضروری ہے کہ خود علانی فارم کا ہونا ضروری ہے؟ صبح 5بجے سے رات 10بجے تک ایک ہی بلدیہ میں نقل و حرکت کے لیے وجہ کا ظاہر کرنا ضروری نہیں ہے۔ کسی اور بلدیہ میں جاتے ہوئے اور رات 10بجے سے صبح 5بجے تک اپنی بلدیہ میں بھی یہ ضروری ہے کہ نقل و حرکت کی وجہ ان اجازتوں کے مطابق ہونی چاہیے جو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیں، اور خود علانی کا فارم بھی ہونا چاہیے جو قومی اور مقامی پولیس آپ سے طلب کر سکتی ہے۔ کیا میں کسی رشتہ دار یا دوست جو اپاہج ہویا خود کار نا ہو کی تیمارداری اور مدد کے لیے جا سکتا ہوں؟ جی ہاں ، یہ وجہ بہت ضروری ہے اور اس کے لیے کسی قسم کے وقت کی رکاوٹ نہیں ہے۔ میری علیہدگی یا طلاق ہو چکہ ہے، کیا میں نا بالغ بچوں کو ملنے کے لیے جا سکتاہوں؟ جی ہاں ، نا بالغ بچوں کو ملنے کے لیے دوسرے سرپرست کو جانے کی اجازت ہے چاہے وہ لے پالک ہو، وہ انہیں لینے کے لیے بھی جا سکتے ہیں ، اور ان کو ایک بلدیہ سے دوسری میں بھی جانے کی اجازت ہے۔ دت کی جگہوں میں جا سکتا ہے؟ جی ہاں ! لیکن صرف صبح 5بجے سے رات 10بجے تک۔ لیکن رات 10 سے صبح 5بجے تک وہی قانون لاگو ہوتا ہے جو لال علاقوں کے لیے ہے۔ اگر میں ایک بلدیہ میں رہ رہا ہوں لیکن کام کسی دوسری بلدیہ میں کر رہاہوں تا کیا میں کام پر آ جا سکتا ہوں؟ اس صورت میں نقل و حرکت کی وجہ کا ظاہر کرنا ضروری ہے کہ اس شخص کا کام پر جانا ضروری ہے اور وہ گھر سے کام نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی اپنے رہنے کے علاقے ، یا مستقل رہائش سے باہر ہو تو کیا وہ واپس آ سکتا ہے؟ جی ہاں ! وہ دوبارہ اپنی رہائش کے علاقے میں داخل ہو سکتا ہےلیکن صرف اگر وہ پہلی بار داخل ہو رہا ہو تو۔ اس کے بعد اس شخص کو نقل و حرکت کے مندرجہ ذیل اصول و ضوابط پر پابند رہنا ہو گا: بہت ضروری کام /کاروبار، بہت ہی ضروری وجہ، پڑھائی کے حوالے سےیا پھر صحت کے حوالے سے، یا پھر اس قسم کے کام یا سروسز کے لیے جو اس بلدیہ میں فراہم نہ ہوں (مثال کے طور پرپوسٹ آفس ، خرید و فروخت وغیرہ، لیکن اگر یہ سہولیات اس کی بلدیہ میں موجود نہ ہوں تو)۔

عمومی سوالات کے جوابات

کیا نقل و حرکت کا جائز ثبوت دینا ضروری ہے؟کیا یہ ضروری ہے کہ خود علانی فارم کا ہونا ضروری ہے؟

ہر شخص کو اس کی نقل و حرکت کی وجہ کو ثابت کرنا ہے اور وہ اس زمرے میں آتی ہو جس کی اجازت حکومت کی جانب سے ہو، خود علانی کا فارم بھی پہلے سے موجود ہونا چاہیے اور وہ قومی پولیس یا مقامی پولیس کی پوچھ گیچھ کے دوران طلب کیا جا سکتا ہے۔

کیا میں کسی رشتہ دار یا دوست جو اپاہج ہویا خود کار نا ہو کی تیمارداری اور مدد کے لیے جا سکتا ہوں؟
جی ہاں ، کیونکہ یہ بہت ہی زیادہ ضرورت کے زمرے میں آتا ہے۔

میری علیہدگی یا طلاق ہو چکہ ہے، کیا میں نا بالغ بچوں کو ملنے کے لیے جا سکتاہوں؟
جی ہاں ، نا بالغ بچوں کو ملنے کے لیے دوسرے سرپرست کو جانے کی اجازت ہے چاہے وہ لے پالک ہو، وہ انہیں لینے کے لیے بھی جا سکتے ہیں ، اور ان کو ایک بلدیہ سے دوسری میں بھی جانے کی اجازت ہے۔

دت کی جگہوں میں جا سکتا ہے؟
جی ہاں ، عبادت کی جگہوں میں جانے کی اجازت ہے لیکن اس بات کا خیا ل رکھا جائے کہ وہ آپ کے گھر سے قریب ترین جگہ پر ہوں ۔ تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ ان جگہوں پر جانے کی اجازت صرف اس صورت میں جب جماعت بندی سے گریز کیا جائے اور ہر شخص کے درمیان کم از کم ایک میٹرکا فاصلہ ضرور ہو۔ عبادت کی جگہوں پر جانے کی اجازت اس لیے بھی ہے کیونکہ وہ کام کے حوالے سے بھی ہو سکتا ہے اور ضرورت کی بنا پر بھی، مذہبی تہواروں پر بھی جانے کی اجازت ہے۔

اگر میں ایک بلدیہ میں رہ رہا ہوں لیکن کام کسی دوسری بلدیہ میں کر رہاہوں تا کیا میں کام پر آ جا سکتا ہوں؟
اس صورت میں نقل و حرکت کی وجہ کا ظاہر کرنا ضروری ہے کہ اس شخص کا کام پر جانا ضروری ہے اور وہ گھر سے کام نہیں کر سکتا۔

اگر کوئی اپنے رہنے کے علاقے ، یا مستقل رہائش سے باہر ہو تو کیا وہ واپس آ سکتا ہے؟
جی ہاں ! وہ دوبارہ اپنی رہائش کے علاقے میں داخل ہو سکتا ہےلیکن صرف اگر وہ پہلی بار داخل ہو رہا ہو تو۔ اس کے بعد اس شخص کو نقل و حرکت کے مندرجہ ذیل اصول و ضوابط پر پابند رہنا ہو گا: بہت ضروری کام /کاروبار، بہت ہی ضروری وجہ، پڑھائی کے حوالے سےیا پھر صحت کے حوالے سے، یا پھر اس قسم کے کام یا سروسز کے لیے جو اس بلدیہ میں فراہم نہ ہوں (مثال کے طور پرپوسٹ آفس ، خرید و فروخت وغیرہ، لیکن اگر یہ سہولیات اس کی بلدیہ میں موجود نہ ہوں تو)۔

Fonte: http://www.governo.it/it/articolo/domande-frequenti-sulle-misure-adottate-dal-governo/15638

You may also like...

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو