امسیج ادماد:

کام: اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران جو کورونا وائرس کی وجہ سے کیا گیا ہے ، کام کرنے والوں اور اداروں کے لیے مختلف مالی امداد کا اہتمام کیا ہے۔ اس حصّہ میں ، جس کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جائے گا ، یہاں آپ کووہ تمام معلومات اور تفصیل دی جائے گی جو کام کرنے والوں اور کام سیکھنے والوں کے لیے ہو گی اور وہ کیسے اس مالی مدد کو حاصل کر سکیں گے۔

گھروں کا کام اور نگہداشت کرنے والوں کے لیے بونس:

گھروں کا کام اور نگہداشت کرنے والوں کے لیے ائی این پی ایس کی جانب سے 500یوروفی اپریل اور مئی کے لیے بونس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آپ یہ درخواست مندرجہ زیل شرائط پر دے سکتے ہیں:

  • 23فروری تک آپ کے پاس کام کا کانٹریکٹ ہوجو ہفتے میں 10گھنٹوں سے زیادہ کا ہونا چائیے۔
  • آپ کے کام کے دورانیے میں 25فیصد کمی پیش آئی ہو۔
  • شہریت کی آمندنی جوکہ 600یورو سے تجاوز نہ کرے کے علاوہ آپ حکومت کی طرف سے کسی اور قسم کی آمدن حاصل نہ کر رہے ہوں۔

 

آپ یہ درخواست براہراست ائی این پی ایسINPS یا اپنےعلاقہ کے پاتروناتو کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Bonus colf e badanti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Bonus colf e badanti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Bonus colf e badanti
JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Bonus colf e badanti

بے دخلی میں رکاوٹ

حکومت آبادی کی حمایت میں قوانین کی منظوری کے (2020 کا قانون نمبر 27) کے نتیجے میں جائیدادوں کے لئے بے دخلی اور گھر وں کی قبصہ داری کے تمام طریقہ کار یکم ستمبر تک معطل ہیں۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Blocco degli sfratti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Blocco degli sfratti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Blocco degli sfratti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Blocco degli sfratti

آیا اور سمر سینٹرز کے بونس میں اضافہ

کوویڈ -19:آیا اور سمر سینٹرز کے بونس میں اضافہ

آیا کا بونس (600یورو کی نسبت )1200یورو کر دیا گیا ہے۔ یہ سہولت صرف ان والدین کے لیے ہے جن کے بچوں کی عمر 16سال تک ہے اور وہ پرائیویٹ سیکٹر یا پھر حکومتی ملازمین ہوں ، لیکن صرف اور صرف وہ جو طبی ، حفاظتی (سکیورٹی)، آرمی اور عوامی مدد کے اداروں سے وابسطہ ہوں۔ بونس گرمیوں کے مراکز میں بچوں کے داخلہ کے لیے، اور بچوں کے لیے اضافی خدمات اور علاقائی سماجی و تعلیمی خدمات پر بھی خرچ کیا جا سکتا ہے۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Baby Sitting e centri estivi

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Baby Sitting e centri estivi

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Baby Sitting e centri estivi

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Baby Sitting e centri estivi

مسافروں کی حمایت

مندرجہ ذیل لوگ اس سہولت کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، وہ مسافر جو کام اور پڑھائی کے حوالے سے ، ریل آمدورفت میں کام کرنے والی کمپنیاں ،اور لوکل عوامی آمدورفت کے ذرئع کے لیے مندرجہ ذیل ضوابط ہوں گے:

(1 23فروری 2020کے آرٹیکل نمبر 6اور 25مارچ 2020کے آرٹیکل نمبر 19 ، وزیراعظم کے حکم کے مطابق اس ایمرجینسی کے دورانئے میں جن کے پاس ریل یا لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کے پاس یا کارڈ ہو ں اور جن کی معیاد ابھی باقی ہو۔

(2 مکمل ذمہ داری کے ساتھ اس بات کا اقرار کر سکیں، جو کہ اٹلی کے صدرمملکت کے حکم جو کہ 28دسمبر 2000 آرٹیکل 445 کے مطابق ہو اور اس بات کو ثابت کر سکیں کہ کسی بھی طور پروہ اپنی ٹکٹ کو مکمل یا جزوی طور پر استعمال کرنے سے قاصر رہے ہیں ۔

جو اپنی سفری ٹکٹ کی رقم کی وصولی کرنا چاہتا ہے اس کو اس ٹرانسپورٹ کے دفتر کی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہو گا اور بیان کرنا ہوگا کہ وہ کیوں ٹکٹ کا استعمال نہیں کر پایا ۔ درخواست دینے کے 15دن بعد کمپنی اس کی رقم کی واپسی مندرجہ ذیل ذرئع سے کرے گی:

-کمپنی ایک واؤچر دے گی جو اس قیمت کے برابر ہوگا جس پر ٹکٹ لی گئی تھی ، اور اس واؤچر کو ایک سال کے اندر استعمال کیا جا سکے گا۔

-سالانہ یا ماہانہ ٹکٹ کارڈ والوں کے لیے جن مہینوں یا ہفتوں میں انہوں نے ٹکٹ استعمال نہیں کی تھی میں توسیع کر دی جائے گی۔ 

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Supporto Pendolari

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Supporto Pendolari

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Supporto Pendolari

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Supporto Pendolari

بائیسکل کی خریداری کا واؤچر

علاقائی دارالحکومتوں ، میٹروپولیٹن شہروں ، صوبائی دارالحکومتوں میں یا 50،000 سے زیادہ آبادی والے بلدیہ میں قانونی عمر کے رہائشیوں کو ایک "موبلٹی واؤچر" دیا جائے گا، جو 60فیصد کے اخراجات اٹھاتا ہے اورزیادہ سے زیادہ 500یورو تک ہو گا، 4 مئی 2020 سے شروع ہوگا (26 اپریل 2020 ڈی۔پی ۔ سی ۔ایم کی منظوری سے) اور 31 دسمبر 2020 تک ہو گا:

  • -سائیکلوں کی خریداری ، جن میں پیڈل کی مدد سے بائیسکل شامل ہیں ، باقی انفرادی نقل حرکت سے منسلک ذرائع حتٰی کہ بجلی سے چلنے والے ذرئع جیسے کہ سیگ ویز، ہووربورڈز، مونو سکوٹی ، مونو ویل جو کہ مشترکہ طور پر استعمال کی جاتی ہوں یا پھر ذاتی طور پر بھی اور پھر گاڑیوں کے لیے بھی اس سہولت کو حاصل نہیں کر سکتے۔

یہ موبلٹی واؤچر صرف ایک دفعہ حاصل کی جاسکتا ہے اور اس کے استعمال کی وجوہات کو بیان کرنا بھی ضروری ہے۔


JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Buono Acquisto Biciclette

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Buono Acquisto Biciclette

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Buono Acquisto Biciclette

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Buono Acquisto Biciclette

چھٹیوں کا بونس

ڈی ایل ری پارتی اطالیہ کی منظوری سے وہ خاندان جن کی سالانہ آمدن ائی ایس ای ای میں 40000سے زیادہ نہیں ہے کو ایک کریڈٹ دیا جائے گا جو کہ 2020کے ٹیکس سے منسلک ہو گا، اور یہ قومی حدود میں موجود ساحت سے وابسطہ اداروں ، فارم ہاوسز اور بیڈ اینڈ بریکفاسٹ کی سروسز کے لیے ہوگا۔

یہ کریڈٹ ایک خاندان کا کوئی بھی فرد استعمال کر سکتا ہے، اور ایک خاندان کو زیادہ سے زیادہ 500یورو دیے جائیں گے۔ کریڈٹ کا تعین خاندان کے افراد کے مطابق ہو گااگر افراد کم ہوں گے تو کریڈ ٹ کم ہو گا۔ اگر خاندان میں دو افراد ہوں گے تو کریڈٹ 300یورو ہو گا اور اگر صرف ایک فرد ہوگا تو کریڈٹ صرف 150یورو ہوگا۔

1)کریڈٹ کا استعمال ایک ہی دفعہ میں ہوگا اور ایک ہی ادارے کے لیے جیسے صرف سیاحت سے منسلک ادارہ ، ایک ہی فارم ہاوس ، یا پھر صرف ایک ہی بریڈ اینڈ بریکفاسٹ۔

2) سارے اخراجات کا ریکارڈ ایک ہی ڈیجیٹل رسید یا کمرشل رسید پر ہو گااور یہ رسید جو کریڈٹ استعمال کرنا چاہتا ہے کے نام اور کوڈیجے فزکالے (قومی اندراجی نمبر) پر ہو گی۔

3)اس سروس کی آدائیگی ،ٹریول ایجنسی یا ٹوور آپریٹرزکے علاوہ کسی اور پلیٹفارم سےحاصل کردہ مدد کے لیے جائز نہیں ہو گی۔

کریڈٹ صرف واجب الادا رقم پررعایت کی صورت میں 80فیصد کی حد تک ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ باقی 20فیصد کریڈٹ حاصل کرنے والے کے ذریعہ ٹیکس ریٹرن میں ٹیکس کی کٹوتی کی صورت میں تسلیم کیا جائے گا۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Bonus vacanze

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Bonus vacanze

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Bonus vacanze

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Bonus Vacanze

دوبارہ سے شروع کرنے کا حکم نامہ : ایمرجنسی کی مالی مدد(آر ای ایم)

ایمرجنسی کی مالی مدد (آر ای ایم) ایک ایسی مالی مدد ہے جو کوویڈ -19کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہے۔ آر ای ایم دو حصّوں پر مشتمعل ہے جو کہ 400سے 800یورو فی کس ہے۔ اس کی وصولی کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد اٹلی کا رہائشی ہو، اور ان کی سالانہ آمدن اور دوسرے آساسے (ای ایس ای ای )15000یورو سے کم ہونی چائیے ۔ جن کو حکومت کی طرف سے کوویڈ -19کے لیے کسی اور قسم کی مدد مل رہی ہو وہ اس سہولت سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔ وہ خاندان بھی اس کی وصولی سے قاصر ہوں گے جن کا کوئی بھی فرد کسی قسم کی پینشن حاصل کر رہاہو (جو اپاہجی کی وجہ سے پینشن حاصل کرتے ہیں وہ اس کے ذمرے میں نہیں آتے)، یا وہ جو ایک ایسی نوکری کر رہے ہوں جس کی تنخواہ کی حد تجاوز کر رہی ہو، یاوہ جو حکومتی خاندانی مالی مدد حاصل کر رہے ہوں۔

آر ای ایم کی درخواستیں جون 2020کے اندر اندر جمع کروانی ہوں گی۔

مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ائی این پی ایس کی ویب سائٹ پر رابطہ کریں ، یا پھر کسی پاتروناتو پررابطہ کریں یا پھر اے آر سی آئی کے ٹول فری نمبر پر کا ل کریں ۔

 

دوبارہ سے شروع کرنے کا حکم نامہ : کارکنوں کے لئے نئے الاؤنس 

دوبارہ سے شروع کرنے کا حکم نامہ میں کوویڈ -19 کی وجہ سے کارکنوں کے لیے نئے الاؤنس کا علان کیا ہے:

  • -فری لانسرز ، ذاتی کام کرنے والے(کوکوکو) جنہوں نے اپنا اندراج اے جی اومیں کروایا ہو، سیاحت میں موسمی کام کرنے والےجنہیں مارچ کے مہینے میں 600یورو ملا تھا ان سب کو اپریل کے مہینے کا بھی 600یورو ملے گا۔
  • -زرعی کاریگروں کے لیے جنہیں مارچ کے مہینے میں 600یورو ملے تھے اب انہیں اپریل2020 میں 500یورو مزید ملیں گے۔
  • -تمام ان فری لانسرز کے لیے جن کی آمدن میں 2019کی نسبت 2020میں سال کے اس دوسرے حصّے میں کم از کم 33فیصد کمی آئی ہے کو مئی کے مہینے میں 1000یورو ملیں گے۔ تمام ذاتی کام کرنے والے (کوکوکو)جنہوں نے اپنے آپ کو جیسٹیونے سیپراٹا کے لیے درج کروایا ہوا ہے کو اور معیار پر پورے آتے ہیں کو بھی مئی کے مہینے میں 1000یورو ملے گا۔
  • -کسی کی سرپرستی میں موسمی سیاحت کا کام کرنے والوں کو جنہوں نے یکم جنوری 2019سے 17مارچ 2020تک اپنی نامرضی سے کام نہیں کیا کو بھی مئی 2020میں 1000یورو ملیں گے۔
  • -مختلف شعبوں میں کام کرنے والے یا ذاتی کام کرنے والے جو کوویڈ -19 کی وبّا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنا کام کھو چکے ہیں یا کام کم ہو گیا ہے یا بلکل ہی ختم ہو گیا ہے ان کو اپریل اور مئی کے مہینے کے لیے 600یورو ملے گا(یہ ان لوگوں کو ملے گا: کسی کی سرپرستی میں موسمی کام کرنے والےجو سیاحت سے منسلک نہ ہوں یا پھر وقفہ وقفہ سے کام کرتے رہے ہوں )
  • -گھروں میں کام کرنے والوں کے لیے بھی ایک سہولت موجود ہے، اپریل اور مئی کے مہینوں کے لیے 500یورو فی مہینہ ، لیکن اگر ان کے پاس ایک یا ایک سے زیادہ کام کے کونٹریکٹ موجود ہوں اور وہ دس گھنٹے ہفتے کے ہونے چائیں اور وہ اپنے مالک کے ساتھ نہ رہتے ہوں۔

اہم علان: جس نے ابھی تک مارچ کے مہینے کے 600یورو حاصل کرنے کی درخواست نہیں جمع کروائی یاد رکھیں کہ اس قانوں کے شائع ہونے پر اس کے 15دن کے اندر اندر درخواست جمع کروانا ضروری ہے: اگرآپ نے ابھی تک جمع نہیں کروائی تو متعلقہ دفتر، پاتروناتو یا ائی این پی ایس کی ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔

ہر ایک شعبہ اس آمدن کے آلاؤنس کا حق دار نہیں ہے۔ اس لیے مزید معلومات کے لئے اور قابلیت اور ناقابلیت اور اس آلاؤنس کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کے لیے یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ آپ اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر پر کال کریں، یاپھر ائی این پی ایس کی ویب سائٹ پر جائیں یا پھر اس سے منسلک دفاتر (پاتروناتو)سے رابطہ کریں۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں یا پھر اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر 800905570پر رابطہ کریں۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Il Decreto Rilancio e il reddito di emergenza

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Il Decreto Rilancio e il reddito di emergenza

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Il Decreto Rilancio e il reddito di emergenza

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Il Decreto Rilancio e il reddito di emergenza

Buoni spesa

کھانے پینے کی چیزوں اور بنیادی ضروریا ت کی چیزوں کی خرید کے لیے راشن کارڈ:ان تمام لوگوں اور خاندانوں کے لیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

-- دفاع نمبر 658 سماجی تحفظ کے محکمہ کے سربراہ کے مطابق تمام بلدیاتی اداروں کو ضرورتمند لوگوں کے لیے فنڈ دیا گیا ہے: یہ فنڈ راشن وؤچر کی صورت میں کھانے پینے کی اشیا اور بنیادی ضروریات کی چیزوں کی خرید کے لیے دیا جائے گا۔

ہر بلدیا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کیسے اس پیسے کو ضرورت مندوں تک پہنچا سکتی ہے۔ اس کے پہلے حقدار وہ لوگ یا خاندان ہوں گے جو کوویڈ -19کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہیں، خاص کر ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جو حکومت سے کسی اور قسم کے فائدے حاصل نہیں کر رہے(حکومت کی طرف سے معاشی مدد، آر ای آئی، این اے ایس پی آئی،قومی خزانے سے مدد حاصل کرنے والے، وغیرہ)۔

حکومتی دفع آرٹ27قومہ 1 جوکہ ڈی۔ ایل جی ایس 2007/251 کے مطابق بین الاقوامی تحفظ والوں کے پا س راشن حاصل کرنے کے لیے وہی حقوق ہیں جو ایک اطالوی شہری کے ہیں۔

راشن کارڈ حاصل کرنے کے لیے طریقہ، شرائط اور مدت معلوم کرنے کے لیے بلدیہ کی ویب سائٹ پر خاص سیکشن میں جائیں۔

دستاویزات

VIDEO

پوڈ کاسٹ

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو