بین الاقوامی پناہ

اٹلی میں کورونا وائرس (کوویڈ -19)کے پھیلاؤ کی روک تھام کی وجّہ سے بین الاقوامی تحفظ کی درخواست ،دستاویزات اور رہائشی اجازت ناموں کے طریقہ کاروں میں تبدیلی کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اس حصّہ میں ، جس کو اپ ڈیٹ رکھا جائے گا ، اس میں آپ ہر معلومات سے با خبر رہیں گے۔

31دسمبر 2020تک شناختی اور رجسٹریشن کے دستاویزات میں توسیع

31دسمبر 2020تک شناختی اور رجسٹریشن کے دستاویزات میں توسیع
تمام شناختی اور رجسٹریشن کے دوستاویزات ، جومجاز اطالوی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہیں ، اگر ان کی معیاد 18مارچ 2020سے ختم ہوگئی ہے یا اس کے بعد سے کسی بھی وقت ختم ہو چکی ہے یا ختم ہونے والی ہے ، تو ان کی معیاد میں 31دسمبر 2020تک توسیع کر دی گئی ہے۔تاہم وطن واپسی کی تاریخ کی معیاد وہی رہے گی جو دستاویزات پر لکھی گئی ہے۔


JumaMap – COVID-19 in Italy · Pidgin english Proroga Documenti 31 Dicembre
JumaMap – COVID-19 in Italy · Bambara Proroga Documenti Di Riconoscimento al 31 dicembre

اپ ڈیٹ کاموں کی باقاعدگی میں توسیع

کاموں کی باقاعدگی اور اٹلی میں رہائش کو جائز بنانے کے حوالے سے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ15جولائی سے 15اگست 2020کر دی گئی ہے۔
مزید معلومات اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے لیے اس مضمون کو پڑھیں questo articolo.

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Proroga Regolarizzazione
JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Proroga regolarizzazione

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Proroga Regolarizzazione

Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro


اپ ڈیٹ کاموں کی باقاعدگی میں توسیع 16/06/2020
کاموں کی باقاعدگی اور اٹلی میں رہائش کو جائز بنانے کے حوالے سے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ15جولائی سے 15اگست 2020کر دی گئی ہے۔

یکم جون 2020سے 15جولائی 2020 تک یہ ممکن ہو گا کہ غیر معمولی طور پر رہائشی اجازات ناموں کی درخواست پیش کی جا سکے تاکہ غیر قانونی روز گار کو مندرجہ ذیل کاموں میں قانونی شکل دی جا سکے:

  • 1)زراعت ، موایشی گیری ، ماہی گیری اور متعلقہ سرگرمیاں
  • 2)دوسرے لوگوں کی خدمت
  • 3)گھریلو کام کاج جو دوسرے خاندانوں کی خدمت کے لیے ہو

مندرجہ ذیل لوگ یہ درخواست پیش کر سکتے ہیں:

  1. 1)مالکان /کام پر رکھنے والےیہ درخواست پیش کر سکتے ہیں تمام ان غیر ملکیوں کے لیے جو ملکی حدود میں موجود ہیں یا پھر اگر ان کے پاس کو ئی غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے تو وہ اس کام کو قانونی بنا سکتے ہیں۔ غیر ملکی رہائشیوں کو تصویری اور ان کی مکمل تفصیلات کا پیش کرنا لازمی ہےیا پھر وہ ملکی حدود میں 8مارچ سے پہلے موجود ہوں اور اس تمام دورانیے میں انہوں نے ملکی حدود نہ چھوڑی ہوں۔
  2. غیر ملکی رہائشیوں کے لیے جن کا رہائشی اجازات نامہ جس کی معیاد 31اکتوبر 2019سے ختم ہو چکی ہو-جس کو دوبارہ بنانے کی درخواست نہ دی گئی ہو یا اس کو کسی اور رہائشی اجازات نامے میں نہ بدلہ گیا ہو-وہ ایک عارضی رہائشی اجازات نامے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں جو اٹلی کی حدود میں 6ماہ کے لیے واجب ہو گا۔

غیر ملکی رہائشی جو یہ درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں ان کا ملکی حدود میں 8مارچ 2020سے ہونا لازمی ہے اور وہ مندرجہ بالا کاموں میں سے کوئی ایک جو وہ کرنا چاہتے ہوں۔

اور اگر عارضی رہائشی نامے کے 6 ماہ کے دوران کسی کے تہت کام کا کونٹریکٹ (جیسے کہ زراعت میں، ماہی گیری، موایشی گیری ، دوسروں کی خدمت یادوسروں کے گھروں میں کام کاج)حاصل کر لیں تو ان کا رہائشی اجازات نامہ کام کے رہائشی اجازات نامہ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے بیان کردہ طریقہ کا ر کے مطابق -درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں -مندرجہ ذیل دفاتر میں :

  1. 1)امیگریشن کے ون سٹاپ بوتھ پر ۔
  2. پولیس کے امیگریشن دفتر میں جہاں سے رہائشی اجازات نامے ملتے ہیں۔ 

کاموں کو قانونی بنانے کے لیے اگر درخواست مالکان یا کمپنیوں کی طرف سے پیش کی جائے گی تو ان کی طرف سے اخراجات میں حصّہ داری کے لیےہر کارکن کے لیے 500یورو لیے جائیں گے۔ جبکہ اگر درخواست غیر ملکی رہائشی کی طرف سے پیش کی جائے گی تو اس کی لاگت 160یورو ہو گی۔

مندرجہ ذیل صورتوں میں درخواست قبول نہیں کی جائے گی:

-اگر تو درخواست ایک ایسے مالک کی طرف سے پیش کی جا رہی ہے جو گزشتہ پانچ سالوں میں ، غیر ملکیوں کو خفیہ پناہ دیتا رہا ہو، اس پر یہ جرم عائد ہو کہ وہ لوگوں کو جنسی جرأت کے استعمال کرتا رہا ہویا پھر ناجائز کاروبار میں نابالغوں کو ملوث کر تا رہا ہویا پھر ناجائز کام کرتا رہا ہواور دوسروں کو کام پر ناجائز استعمال کرتا رہا ہو تو وہ یہ درخواست پیش نہیں کر سکتا۔

-کام پر رکھنے والا مالک ون اسٹاپ امیگریشن پر یہ درخواست جمع نہیں کروا سکتا اور اگر اس نے کسی غیر ملکی کو کام پر نہیں رکھا تو پھر بھی نہیں۔

-وہ تمام غیر ملکی بھی جن کو ملک بدر ہونے کا فیصلہ سنایا گیا ہو، اور جن کو ملکی حدود میں رہنے کی اجازات نہ ملی ہو، جن کو کسی جرم کی وجہ سے ذاتی آزادی کی اجازات نہ ہو، یا منشیات کے حوالے سے ان کو سزا ملی ہو، جنہوں نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ دی ہو، یا انہوں نے دوسرے لوگوں کو جنسی فروخت کے کاروبار میں لگایا ہو اور یا پھر نابالغوں سے ناجائز کاروبار کروایا ہو ، اس درخواست کو پیش نہیں کر سکتے۔

وہ تمام غیر ملکی رہائشی جو عوام کے لیے خطرے کا باعث ہوں اور ان کو اس حوالے سے سزا بھی مل چکی ہو ، وہ یہ درخواست نہیں پیش کر سکتے۔

اس درخواست کے پیش کرنے سے لے کر اس کے فیصلے تک مالک اور کارکن پر مندرجہ ذیل غیر قانونی الزامات معطل کیے جات ہیں:

  1. 1)وہ کام جو وہ خفیہ طور پر (غیر قانونی طور پر)کر تا رہا ہے کو قانونی بنایا جائے گا۔
  2. 2) کارکن کا اٹلی میں داخلہ اور ملکی حدود میں اس کی غیر قانونی رہائش۔

اس تمام دستاویزاتی عمل کے دوران بہت ہی سنگین صورت حال کے علاوہ غیر ملکی رہائشی کو ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں یا پھر اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر 800905570پر رابطہ کریں۔



Your Website Title




Ero Straniero

Ero Straniero Facebook



JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

کو ویڈ -19کی معلومات اور بین الاقوامی تحفظ کے بارے نئے طریقہ کار۔

کوویڈ -19 کا پھیلاؤ اٹلی اور دنیا بھر میں ایک سنگیل مسلہ ٔ ہے۔

سب کی صحت کی حفاظت کے لیے آپ اپنی رہائش گاہ سے نہ نکلیں اور اگر نکلنا ہو تو صرف اور صرف :کام کے لیے ، بنیادی ضروریات کے لیے ،یا صحت کے حوالے سے، اور اس کے فوراً بعد واپس اپنی رہائش گاہ میں لوٹیں۔

مندرجہ بالا نقات کی غیر موجودگی کے سبب سزا عائد ہو سکتی ہے۔

بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات ایسے کیے گئے ہیں جو بین الاقوامی تحفظ کے طریقہ کار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

1-کیا آپ بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینا چاہتے ہیں؟

ایمیگریشن پولیس کے دفاتر عارضی طور پر عوام کے لیے بند ہیں ، لیکن بین الاقامی تحفظ کی درخواست کے لیے ذاتی طور پر آپ ایمیگریشن پولیس کے دفتر جا سکتے ہیں، اور جتنی جلدی ہو سکے آپ کی درخواست جمع کی جائے گی۔

2-کیا آپ انتظار کررہے ہیں کہ آپ کو کمشن میں پیشی کے لیے بلایا جائے یا پھر آپ کو پیشی کی تاریخ ملی ہو جو ان دنوں کے لیے دی گئی ہو؟

وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ، کمشن کے دفاتر اس وقت عوام کے لیے بند ہیں اور پیشیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے، کمشن آپ سے رابطہ کر کے آپ کو پیشی کی نئی تاریخ جاری کرے گاجیسے عام طور پر کیا جاتا ہے۔

یہ یاد رکھیں کہ کمشن حکمرانوں کی طرف سے کوئی بھی خط وکتابت اس پتہ پر کی جائے گی جو سب سے آخر میں آپ نے دیا ہو گا۔ اگر آپ حکومتی اداروں سے باہر رہتے ہیں تو اپنے گھر کے باہراپنا نام واضح طور پر لکھیں ۔

3-اگر آپ بین الاقوامی تحفظ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں؟

جتنی جلدی ممکن ہوا آپ کے نتائج کی خط و کتابت آپ سے کی جائے گی۔

اور اگر آپ کو بین الاقوامی تحفظ کے نتائج مل چکے ہیں اور آپ کے نتائج مثبت ہیں ، تو حالات ٹھیک ہونے کا انتظار کریں ، جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے آپ ایمیگریشن پولیس سے رہائشی کارڈ بنوانے کے لیے جا سکتے ہیں۔

اور اگر آپ کے نتائج نفی میں آئے ہیں اور آپ اس سے مطمئن نہیں ہیں اور دوبارہ سے درخواست دینا چاہتے ہیں ، تو یاد رکھیں کے حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ ّ سے دوبارہ درخواست دنیے کی سہولت عارضی طور پر موجود نہیں ہے۔ لیکن دوبارہ درخواست دینے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ ای میل یا ٹیل فون کے ذریعے اپنے وکیل یا جس سینٹر میں آپ رہ رہے ہوں واہاں کے اہل کار سے رابطہ کر کے کاغذی کاروائی کی تیاری کر سکتے ہیں۔

4-کیا آپ کو معلومات کی ضرورت ہے یا پھر آپ اپنے کاغذات قومی کمشن کو بھیجنا چاہتے ہیں؟

قومی کمشن کے دفاتر اس وقت عوام کے لیے بند ہیں۔ لیکن اگر آپ کمشن سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنے کاغذات بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ یہ ای میل کے ذریعے کر سکتے ہیں : اپنے علاقہ کے کمشن کا رابطہ مندجہ ذیل فہرست میں دیکھ سکتے ہیں۔

رہائشی اجازت ناموں کی درستگی

کورا اطالیہ کے قوانین میں تبدیلی کے تہد یہ علان کیا جاتا ہے کہ رہائشی پرمٹوں کی مدت 31اگست 2020تک بڑھا دی گئی ہے۔ .

شناختی دستاویزات میں توسیع

Aggiornamento 17/08/2020
La validità dei documenti di riconoscimento e di identità è stata prorogata al 31 dicembre 2020.

مجاز اطالوی حکام کے ذریعہ جاری کردہ تمام شناختی اور شناختی دستاویزات ، جن کی میعاد 18 مارچ 2020 کے بعد کے دنوں میں ختم یا میعاد ختم ہوگئی ہے ، ان کی توسیع 31 اگست 2020 تک کردی جاسکتی ہے۔ وطن واپسی کے لئے اس کی سند کی بجائے دستاویز پر اشارہ کیا گیا ہے (آرٹ 104) Dl Cura Italia)
شناختی دستاویز: وہ کیا ہیں؟
شناختی کارڈ
شناختی کارڈ کے برابر ہیں: پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، کشتی کا لائسنس ، پنشن کتابچہ ، تھرمل پلانٹس چلانے کا لائسنس ، آتشیں اسلحے کا لائسنس ، شناختی کارڈ جب تک کہ ان کے پاس تصویر ہے اور ریاستی انتظامیہ کے ذریعہ جاری کردہ ڈاک ٹکٹ یا دیگر مساوی دستخط۔

امیگریشن پولیس ہیڈ کوارٹر۔ رہائشی اجازت نامہ ، پولیس ہیڈ کوارٹر طلب

نوٹس - رہائشی اجازت نامے ، کوئسٹورا تبادلہ ارسال کریں
قانون کے فرمان کی پیروی کرنا n. 2 مارچ ، 9 ، رہائشی دستاویزات سے متعلق درخواستوں کو پیش کرنے کے وقت موصولہ پولیس ہیڈ کوارٹر کو طلب کیا گیا ، موخر کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی نئی تاریخ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ بتایا جائے گا۔ تھانے جانے سے پہلے ہم مشورہ دیتے ہیں کہ 'امیگریشن پورٹل' سے مشورہ کریں۔ https://www.portaleimmigrazione.it/میٹنگ کی تاریخ کی توثیق کرنے کے لئے درخواست پیش کرنے کے لئے اسپورٹیلو امیکو پوسٹ آفس میں موصولہ صارف نام اور پاس ورڈ کے ساتھ تصدیق کر کے۔

نوٹس - امیگریشن آفس کے سوالات

INFO تجدید اور رہائشی اجازت نامے کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر کے تمام امیگریشن دفاتر عارضی طور پر عوام کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔
بین الاقوامی تحفظ (پناہ کی درخواست) کے لئے درخواست جمع کروانے کے صرف کاؤنٹر ہی کھلے ہیں۔

ماخذ: وزارت داخلہ

دستاویزات

VIDEO

پوڈ کاسٹ

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو