کام

کام: اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران جو کورونا وائرس کی وجہ سے کیا گیا ہے ، کام کرنے والوں اور اداروں کے لیے مختلف مالی امداد کا اہتمام کیا ہے۔ اس حصّہ میں ، جس کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جائے گا ، یہاں آپ کووہ تمام معلومات اور تفصیل دی جائے گی جو کام کرنے والوں اور کام سیکھنے والوں کے لیے ہو گی اور وہ کیسے اس مالی مدد کو حاصل کر سکیں گے۔

اپ ڈیٹ کاموں کی باقاعدگی میں توسیع

کاموں کی باقاعدگی اور اٹلی میں رہائش کو جائز بنانے کے حوالے سے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ15جولائی سے 15اگست 2020کر دی گئی ہے۔
مزید معلومات اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے لیے اس مضمون کو پڑھیں questo articolo.

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Proroga Regolarizzazione
JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Proroga regolarizzazione

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Proroga Regolarizzazione

ایس او ایس کے حقوق: جائزکام کو بروئے کار لانے کے لیے ٹول فری نمبر

800 999 977

ناجائز نوکریوں کو جائز کرنے کے حوالے سے اے ار سی ائی ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں۔

ایس او ایس حقوق جائز کام کرنے کے حوالے سے پیر سے جمعہ تک صبح 9بجے سے دوپہر 1 بجے اور دوپہر 2.30سے شام 6.30تک کھلا رہے گا۔ ایس او ایس حقوق کا ٹول فری نمبر آپ کےکام کو جائز بنانے کے حوالے سے نئے قوانین کی معلومات فراہم کرے گا جو کہ فل حال ان کے لیے ہے جو زرعی کام اور دوسروں کی نگہداشت کرتے ہیں۔

اے ار سی ائی ضلاعی کمیٹیوں کے ذریعے غیر ملکیوں ،جن کے پاس کام کرنے کے حقوق ہیں کے کام کو جائز بنانے میں اس کا معاون رہے گا اور ان کی رہنمائی کرے گا۔ ایس او ایس حقوق جما ماپ کی سروس کے ذریعے خلاف ورزی اور دھوکہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے گا اور جن کے ساتھ تفرقہ بازی کی جائےگی ان کی معاونت کرے گا۔

یہ سہولت فکس فون یا موبائل فون سے بلکل مفت ہےاور اے ار سی ائی کے ذریعے آپ اپنی مادری زبان میں ترجمان کی فرمائش بھی کر سکتے ہیں۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] SOS DIRITTI 800 999 977

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] SOS DIRITTI 800 999 977

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] SOS DIRITTI 800 999 977

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] SOS DIRITTI 800 999 977

حکومتی مالی مدد کے فنڈ اور غیر معمولی چھٹیوں میں اضافہ

کوویڈ -19:حکومتی مالی مدد کے فنڈ اور غیر معمولی چھٹیوں میں اضافہ

کوویڈ-19کی وبا کے دوران حکومتی مالی مدد میں مزید 5ہفتوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ پہلے صرف 23فروری سے 31اگست 2020تک تھے۔ پہلے 9ہفتے جن کا تعین کیا گیا تھا وہ اس اضافے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی مزید 4ہفتوں کا اضافہ کیا جائے گا جو یکم ستمبر سے 31اکتوبر 2020تک ہوں گے۔ یہ خاص کر ساحت سے وابسطہ ، تجارتی میلوں اور کانگریسوں ، تفریحی پارکوں ، براہ راست تھیٹر اور سینماکے کارکنوں کے لیے ہوں گے اور ان کی درخواست یکم ستمبر سے پہلے پیش کی جائے گی۔

کوویڈ -19کی وبا کے دوران غیر معمولی چھٹیوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہےجو کہ خاص کر ان والدین کے لیے ہے جن کے کسی بچے کی عمر 12سال سے زیادہ نہیں ہے:30دن 5مارچ سے 31جولائی 2020تک جوکہ پہلے صرف 15دن کے لیے تھے۔ نجی شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو 50فیصد آدئیگی ہو گی۔ ان غیر معمولی چھٹیوں سے صرف وہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں جنہوں نے آیا کا بونس نہ لیا ہواور دوسرا والدین بے روزگار نہ ہو، کام نہ کر رہا ہو، یا پھر تنخواہ کے طور پر حکومت سے دوسر ے فائدے حاصل کر رہا ہو۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Covid-19: cassa integrazione e congedo

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Covid-19: cassa integrazione e congedo

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Covid-19: cassa integrazione e congedo

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Covid-19: cassa integrazione e congedo

جدید کام کا طریقہ(سمارٹ ورکنگ)

کوویڈ -19کی ایمرجینسی کے خاتمے تک ،پرائیویٹ سیکٹر میں کسی کی سر پرستی میں کام کرنے والے ،اگر ان کے کسی ایک بچے کی عمر 14سال سے کم ہوتو ان کو یہ حق ہے کہ وہ جدید کام کے طریقہ (سمارٹ ورکنگ)کے ذریعے، اگر وہ کام کی شرائط پوری کر رہے ہوں تو گھر سے کام کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ ان کے کنبہ میں دوسراہوالدین کسی اور قسم کی حکومتی مددحاصل نا کر رہا ہوجو اس کے کام کے حوالے سے ہو یا اس کا کام چھوٹ جانے کی وجہ سے ہو۔ اس کے علاوہ اگر دوسرا والدین گھر پر ہی رہتا ہو تو جدید کا م کے طریقہ (سمارٹ ورکنگ) کااختیار نہیں کیا جا سکتا۔ سمارٹ ورکنگ انفورمیٹیک آلات کے ذریعے کی جا سکتی ہے جو کہ کام کرنے والے کے اپنے ذاتی ہو سکتے ہیں اگر اس کے مالک نے اسے فراہم نہیں کیے تو۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Lavoro Agile

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Lavoro Agile

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Lavoro Agile

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Lavoro Agile

معاشی سرگرمیوں میں تعاون۔

ری پارتی اطالیہ کے فرمان کے مطابق تمام ان کاروباروں کےلیے ،آزادانہ کام کرنے والوں کے لیے ، وی اے ٹی کے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے جنہوں نے 31مارچ 2020سے آپنا کام بند نہ کیا ہوکو اس فند میں شامل کیا جائے گا۔ 

اس فنڈ سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنہوں نے اپریل 2020میں اپریل 2019کی نسبت دو تہائی کی کمی سے رسیدیں بنائی ہوں۔ وہ لوگ بھی اس فنڈ کے حقدار ہیں اور ان پریہ قانون لاگو نہیں ہوتا جنہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز یکم جنوری 2019میں کیا ہو۔

فنڈ کی رقم کسی بھی طرح سے 1000یورو سے کم نہیں ہو گی اور مندرجہ ذیل طریقوں سے طے کی جا ئے گی:

  1. 1)20فیصدکا فرق اپریل 2019کی نسبت 2020میں اور آخری سالانہ آمدن 400.000یورو سے تجاوز نہ ہوئی ہو۔
  2. 2) 15فیصد کا فرق اپریل 2019کی نسبت 2020میں اور آخری سالانہ آمدن 400.000یورو سے تجاور ہوئی ہو۔
  3. 3)10فیصد کا فرق اپریل 2019کی نسبت 2020میں اور آخری سالانہ آمدن 1ملین یورو سے زیادہ ہو اور 5ملین یورو سے تجاوز نہ ہوئی ہو۔

جو لوگ اس فنڈ سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ریوینو اجینسی (ایجنزیا دیلے اینتراتے )میں الیکٹرونک طریقے سے درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔ کسی دوسرے کو نامزد کر کے درخواست جمع کروانے کی سہولت بھی موجود ہے۔  

ہم آپ کو یہ رائے بھی دیتے ہیں کہ آپ اپنے پاتروناتو، اس موضوع سے وابسطہ دفاتر، قومی یا معلوماتی مدد کے دفتر سے قانونی رائے اور مدد اور جماماپ کی ویب سائٹ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ 

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Contributo per le attività economiche

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Contributo per le attività economiche

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Contributo per le attività economiche

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Contributo per le attività economiche

کرائے میں کمی

ڈی ایل ری پارتی اطالیہ کی منظوری کے مطابق کاروبار کرنے والے، فن سے وابسطہ یا فنی کاروبار کرنے والوں کے لیے 5ملین یورو مخصوص کیے گئے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل کے لیے ہوں گے:

-ماہانہ کرائے میں 60فیصد ٹیکس میں کمی تمام ان دوکانوں یا زمینوں یا عمارتوں پر جو رہائشی طور پر استعمال نہ کی جا رہی ہوں اور صرف کاروباری کام کے لیے ہوں جیسے کہ صعنتی کام کے لیے، خریدوفروخت کے لیے، کاریگری ، زرعی ، سیاح گیری سے وابسطہ یا ذاتی کام کرنے والوں کے کام کرنے کی جگہ کے حوالے سےہوں۔

-30فیصد ٹیکس میں کمی اگر کام پیچیدہ نوعیت کا ہو یا پھر کمپنی کی صورت میں ہو اور کام کی جگہ رہائشی طور پر استعمال نہ کی جا رہی ہو۔

-ٹیکس میں کمی تمام ان ہوٹلوں کے لیے جو کاروباری رجسٹر میں درج نہیں ہیں اور آزادانہ کام کرتے ہیں۔

-60فیصد ٹیکس میں کمی تمام ان غیر تجارتی اداروں کے لیے بھی جو تیسرے زمرے میں آتے ہیں اور مذہبی ادارے جن کو حکومت کی طرف سے اجازات ہے۔

ٹیکس میں کمی 2020میں جمع کروائے گئے ٹیکس میں ہو گی جو مارچ ، اپریل اور مئی کے مہینو ں کے لیے ہو گی۔ اور یہ تمام ان کاروباروں کے لیے ہے جن کو معاشی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور پچھلے سال کی نسبت ان کو ان مہینوں کی کمائی میں 50فیصد کمی پیش آئی ہے۔

ٹیکس میں کمی جو اس آرٹیکل میں پیش کی گئی ہے اس کریڈٹ کو ایک دم استعمال کرنے کی بجائے وہ دوسروں کے نام بھی کی جا سکتا ہے ، جس میں کریڈٹ کے ادارے اور دوسر ے فائنینشل ادارے ہو سکتے ہیں ،جس میں کریڈٹ کی نام زدگی کی سہولت بھی ہو گی۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں ۔

ہم آپ کو یہ رائے بھی دیتے ہیں کہ آپ اپنے پاتروناتو، اس موضوع سے وابسطہ دفاتر، قومی یا معلوماتی مدد کے دفتر سے قانونی رائے اور مدد اور جماماپ کی ویب سائٹ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [Bambara] Info Covid: agevolazioni per gli affitti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN] Info Covid: agevolazioni per gli affitti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Info Covid: agevolazioni per gli affitti

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Info Covid: agevolazioni per gli affitti

زرعی کاموں کو فروغ دینے کے اقدامات

ڈی ایل ری پارتی اطالیہ کے قانون آرٹیکل 101 کے مطابق زرعی کاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے نئے زرعی کونٹریکٹ دینے کی اجازات دی گئی ہے جن کی معیاد 30دن سے زیادہ کی نہیں ہو سکتی ، وہ اگلے 30دن کے لیے دوبارہ بھی مل سکتے ہیں ، یہ سہولت ان کے لیے بھی ہے جو صفر گھنٹے کی حکومتی مدد لے رہے ہوں یا پھر این اے ایس پی ائی یا ڈی ائی ایس- سی او ایل ایل سے مدد لے رہے ہوں ، صرف ان کے لئے نہیں ہے جو ریدیتو دی چیتا دی نانزا (آمدن کے حوالے سے قومی امداد) حاصل کر رہے ہوں ۔ کونٹریکٹ حاصل کرنے کی وجہ سے باقی سہولیات ختم نہیں ہوں گی اور نہ ہی ان میں کوئی کمی آئے گی، لیکن پورے 2020میں اس کی حد 2000یورو ہو گی۔

 

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں یا پھر اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر 800905570پر رابطہ کریں۔

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Misure Per Promozione Del Lavoro Agricolo

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Misure Per Promozione Del Lavoro Agricolo

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Misure Per Promozione Del Lavoro Agricolo

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Misure Per Il Lavoro Agricolo

Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro


اپ ڈیٹ کاموں کی باقاعدگی میں توسیع 16/06/2020
کاموں کی باقاعدگی اور اٹلی میں رہائش کو جائز بنانے کے حوالے سے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ15جولائی سے 15اگست 2020کر دی گئی ہے۔

یکم جون 2020سے 15جولائی 2020 تک یہ ممکن ہو گا کہ غیر معمولی طور پر رہائشی اجازات ناموں کی درخواست پیش کی جا سکے تاکہ غیر قانونی روز گار کو مندرجہ ذیل کاموں میں قانونی شکل دی جا سکے:

  • 1)زراعت ، موایشی گیری ، ماہی گیری اور متعلقہ سرگرمیاں
  • 2)دوسرے لوگوں کی خدمت
  • 3)گھریلو کام کاج جو دوسرے خاندانوں کی خدمت کے لیے ہو

مندرجہ ذیل لوگ یہ درخواست پیش کر سکتے ہیں:

  1. 1)مالکان /کام پر رکھنے والےیہ درخواست پیش کر سکتے ہیں تمام ان غیر ملکیوں کے لیے جو ملکی حدود میں موجود ہیں یا پھر اگر ان کے پاس کو ئی غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے تو وہ اس کام کو قانونی بنا سکتے ہیں۔ غیر ملکی رہائشیوں کو تصویری اور ان کی مکمل تفصیلات کا پیش کرنا لازمی ہےیا پھر وہ ملکی حدود میں 8مارچ سے پہلے موجود ہوں اور اس تمام دورانیے میں انہوں نے ملکی حدود نہ چھوڑی ہوں۔
  2. غیر ملکی رہائشیوں کے لیے جن کا رہائشی اجازات نامہ جس کی معیاد 31اکتوبر 2019سے ختم ہو چکی ہو-جس کو دوبارہ بنانے کی درخواست نہ دی گئی ہو یا اس کو کسی اور رہائشی اجازات نامے میں نہ بدلہ گیا ہو-وہ ایک عارضی رہائشی اجازات نامے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں جو اٹلی کی حدود میں 6ماہ کے لیے واجب ہو گا۔

غیر ملکی رہائشی جو یہ درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں ان کا ملکی حدود میں 8مارچ 2020سے ہونا لازمی ہے اور وہ مندرجہ بالا کاموں میں سے کوئی ایک جو وہ کرنا چاہتے ہوں۔

اور اگر عارضی رہائشی نامے کے 6 ماہ کے دوران کسی کے تہت کام کا کونٹریکٹ (جیسے کہ زراعت میں، ماہی گیری، موایشی گیری ، دوسروں کی خدمت یادوسروں کے گھروں میں کام کاج)حاصل کر لیں تو ان کا رہائشی اجازات نامہ کام کے رہائشی اجازات نامہ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے بیان کردہ طریقہ کا ر کے مطابق -درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں -مندرجہ ذیل دفاتر میں :

  1. 1)امیگریشن کے ون سٹاپ بوتھ پر ۔
  2. پولیس کے امیگریشن دفتر میں جہاں سے رہائشی اجازات نامے ملتے ہیں۔ 

کاموں کو قانونی بنانے کے لیے اگر درخواست مالکان یا کمپنیوں کی طرف سے پیش کی جائے گی تو ان کی طرف سے اخراجات میں حصّہ داری کے لیےہر کارکن کے لیے 500یورو لیے جائیں گے۔ جبکہ اگر درخواست غیر ملکی رہائشی کی طرف سے پیش کی جائے گی تو اس کی لاگت 160یورو ہو گی۔

مندرجہ ذیل صورتوں میں درخواست قبول نہیں کی جائے گی:

-اگر تو درخواست ایک ایسے مالک کی طرف سے پیش کی جا رہی ہے جو گزشتہ پانچ سالوں میں ، غیر ملکیوں کو خفیہ پناہ دیتا رہا ہو، اس پر یہ جرم عائد ہو کہ وہ لوگوں کو جنسی جرأت کے استعمال کرتا رہا ہویا پھر ناجائز کاروبار میں نابالغوں کو ملوث کر تا رہا ہویا پھر ناجائز کام کرتا رہا ہواور دوسروں کو کام پر ناجائز استعمال کرتا رہا ہو تو وہ یہ درخواست پیش نہیں کر سکتا۔

-کام پر رکھنے والا مالک ون اسٹاپ امیگریشن پر یہ درخواست جمع نہیں کروا سکتا اور اگر اس نے کسی غیر ملکی کو کام پر نہیں رکھا تو پھر بھی نہیں۔

-وہ تمام غیر ملکی بھی جن کو ملک بدر ہونے کا فیصلہ سنایا گیا ہو، اور جن کو ملکی حدود میں رہنے کی اجازات نہ ملی ہو، جن کو کسی جرم کی وجہ سے ذاتی آزادی کی اجازات نہ ہو، یا منشیات کے حوالے سے ان کو سزا ملی ہو، جنہوں نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ دی ہو، یا انہوں نے دوسرے لوگوں کو جنسی فروخت کے کاروبار میں لگایا ہو اور یا پھر نابالغوں سے ناجائز کاروبار کروایا ہو ، اس درخواست کو پیش نہیں کر سکتے۔

وہ تمام غیر ملکی رہائشی جو عوام کے لیے خطرے کا باعث ہوں اور ان کو اس حوالے سے سزا بھی مل چکی ہو ، وہ یہ درخواست نہیں پیش کر سکتے۔

اس درخواست کے پیش کرنے سے لے کر اس کے فیصلے تک مالک اور کارکن پر مندرجہ ذیل غیر قانونی الزامات معطل کیے جات ہیں:

  1. 1)وہ کام جو وہ خفیہ طور پر (غیر قانونی طور پر)کر تا رہا ہے کو قانونی بنایا جائے گا۔
  2. 2) کارکن کا اٹلی میں داخلہ اور ملکی حدود میں اس کی غیر قانونی رہائش۔

اس تمام دستاویزاتی عمل کے دوران بہت ہی سنگین صورت حال کے علاوہ غیر ملکی رہائشی کو ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔

اس حصّے میں موجود معلومات کسی کی انفرادی صورتحال یا وضاحتوں سے قاصر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور اقدامات کے لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی رائے لیں یا پھر اے ار سی ائی کے ٹول فری نمبر 800905570پر رابطہ کریں۔



Your Website Title




Ero Straniero

Ero Straniero Facebook



JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

JumaMap – COVID-19 in Italy · [SONINKE] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Regolarizzazione ed emersione rapporti di lavoro

زرعی کام: کون سے مواقع ؟

کوویڈ -19ایمرجنسی کی وجہ سے زرعی کام میں کاریگروں میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ ضلعی اور صوبائی خود مختار اور تنظیمی ادارے جو زرعی کام سے منسلک ہیں نے آن لائن زرئع کا اغاز کیا ہے جو کاریگروں اور زرعی اداروں میں رابطہ قائم کرتے ہیں .

جو ان مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ویب سائٹوں کو دیکھ سکتے ہیں :

یاد رکھیں اگر آپ کو کام پر کو مسلّہ درپیش آ رہا ہو، یا آپ کی تنخواہ صحیح نہ دی جا رہی ہو، یا کام کے اوقات کا احترام نہ کیا جا رہاہو، یا اگر کام پر حفاظتی تدابیر کا استعمال نہ کیا جا رہا ہو، تو آپ ٹریڈ یونین تنظیم ، علاقائی مدد کے ادارے ، یا پھر ٹول فری نمبر 800905570 (لائیکا موبائیل -3511376335) پر رابطہ کر سکتے ہیں

Fonte: “Lavoro agricolo, le iniziative per incrociare meglio domanda e offerta”, www.integrazionemigranti.gov.it

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PIDGIN ENGLISH] Lavoro in agricoltura: quali opportunità?

JumaMap – COVID-19 in Italy · [PULAR] Lavoro in agricoltura: quali opportunità?

JumaMap – COVID-19 in Italy · [BAMBARA] Lavoro in agricoltura: quali opportunità?

Info CuraItalia

seleziona lingua 2
Seleziona lingua:

بونس 600یورو:جنہوں نے بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دی ہو، مہاجرین کے لیے اور جن کے پاس دوسری قسم کے رہائشی کارڈ ہوں۔

یکم اپریل 2020سے ائی این پی ایس کی ویب سائٹ سےآپ مارچ کے مہینے کے 600یورو کے بونس کے لیے درخواست بھیج سکتے ہیں۔ کون درخواست بھیج سکتا ہے؟

  • آزاد ہنر مند جن کے پاس23فروری 2020سے حکومتی اجازت نامہ (وی اے ٹی) ہو۔

  • کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے (سی او۔سی او۔سی او) جنہوں نے 23فروری 2020سے کام کرنا شروع کیا ہو۔

  • تاجر، کاریگر، کھیتی باڑی والے، حصہ ّ دار یا گروپ والے۔

  • موسمی سیاحت سے وابسطہ کاریگر، اور ان کا کام ختم متاثر ہوا ہو (نا کہ انہوں نے خود یہ کام چھوڑا ہو) جو کہ یکم جنوری 2019سے 17مارچ 2020کے درمیان ہو۔

  • تھیٹر (اداکاری) سے منسلک لوگ جنہوں نے پچھلے سال 30یومیہ کام کیا ہو اور 2019میں پچاس ہزار یورو سے تجاوز نہ کیا ہو۔

  • کھیتی باڑی سے منسلک کارکن :کھیتی باڑی کے وہ کارکن جن کا کانٹریکٹ وقتی ہو، اور وہ صرف سالانہ طور پر رجسٹر ڈ ہوں اور انہوں نے کسی کی سر پرستی میں 2019میں کم از کم پچاس دن کھیتی باڑی کا کام کیا ہو

مندرجہ ذیل لوگ اس بونس کے حقدار نہیں ہو سکتے: پینشن حاصل کرنے والے/جن کو قومی خزانے سے مدد ملتی ہو/سوشل امداد لینے والے/اپاہجی کی امداد حاصل کرنے والے۔

درخواست ڈالنے کے لیے کن چیزوں کا ہونا لازمی ہے؟

  • -بینک اکاؤنٹ جس میں ائی این پی ایس رقم منتقل کر سکے۔

-ائی این پی ایس کی آن لائن سروسز میں داخل ہونے کے لیے رجسٹرڈ اجازت: https://serviziweb2.inps.it/RichiestaPin/jsp/menu.jsp

بچوں کے لیے آیا کا بونس: ان کے لیے جن کے پاس بین الاقوامی تحفظ ہو اور کام کرتے ہوں یا جنہوں نے درخواست دی ہو ۔

ائی این پی ایس کی ویب سائٹ پر(www.inps.it) ، جو والدین کام کرتے ہیں وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے آیا کے بونس کی درخواست دے سکتے ہیں جو کورا اطالیہ کی طرف سے ہے۔.. . .

بونس مندرجہ ذیل کام کرنے والوں کے لیے ہے:

  • -نجی شعبوں میں کام کرنے والے۔
  • -مختلف ذاتی شعبوں میں رجسٹرڈ کام کرنے والے۔
  • -مختلف ذاتی شعبوں میں رجسٹرڈ کام کرنے والے۔
  • -مختلف ذاتی شعبوں میں رجسٹرڈ کام کرنے والے۔

زیادہ سے زیادہ بونس 600یورو ہے ہر اس فیملی کے لیےجن کے بچوں کی عمر بارہ سال سے کم ہواور وہ یہ رقم آیا کے استعمال کے لیے خرچ کریں۔ ان بچوں کے لیے جو اپاہج ہیں اور ان کی اپاہجی کو رجسٹرڈ کروایا گیا ہو اور وہ خاص سکول میں جاتے ہوں۔ بونس ،آئی این پی ایس کی جانب سےخاندانی کارڈ کی صورت میں دیا جائے گا۔ . .

بونس کی معلومات آئی این پی ایس کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے ، (www.inps.it) dell’INPS (https://www.inps.it/)

خیال رکھیں:اگرآپ نے درخواست سادہ پن کے ذریعے کی ہے تو یاد رکھیں کہ پن کا دوسرا حصّہ بھی حاصل کرنا ضروری ہے۔ اور خاندانی کارڈ کی رجسٹریشن کرنا ضروری ہے اور بونس صرف ڈیجیٹل طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

والدین کے لیے کوویڈ -19میں خصوصی چھٹی: ان کے لیے بھی جنہوں نے بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دی ہو یا پھر مہاجرین ہوں۔

ائی این پی ایس کی ویب سائٹ کے ذریعے آپ یہ 15دن کی خصوصی چھٹی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو کہ تمام کام کرنے والوں کے لیے ہےجو کہ 5مارچ سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے تک ہے۔https://www.inps.it/

ضروری شرائط:

-50فیصد کا الاؤنس ، ان والدین کے لیے جن کے بچّے 12 سال تک ہیں

-بغیر الاؤنس کے ، ان والدین کے لیے جن کے بچّے 12سے 16سال تک ہیں

-50فیصد کا الاؤنس ، ان والدین کے لیے جن کے بچّے سنگین معذور ہوں (ان پر عمر کی حد لاگو نہیں ہوتی)

درخواست ڈالنے کے لیے کن چیزوں کا ہونا لازمی ہے؟

COME ACCEDERE AI SERVIZI ONLINE PER RICHIEDERE:
BONUS 600 EURO / CONGEDO STRAORDINARIO COVID / BONUS BABYSITTING

من الممكن الوصول إلى خدمات الضمان الاجتماعي Inps عبر الإنترنت من خلال:
1. PIN رقم التعريف الشخصي الصادر من مصلحة الضمان الاجتماعي ؛
2. SPID مستوى 2 أو أعلى ؛
3. بطاقة الهوية الإلكترونية 3.0 (CIE) ؛
4. بطاقة الخدمة الوطنية (CNS).
يمكن إجراء طلب رقم التعريف الشخصي من خلال القنوات التالية:
الموقع الإلكتروني www.inps.it ، باستخدام خدمة "طلب رقم التعريف الشخصي" ؛
مركز الاتصال ، من خلال الاتصال على الرقم المجاني 803 164 (مجانًا من الشبكة الثابتة) أو 06164164 (المدفوع من شبكة الهاتف المحمول).
یا پھر 06164164(موبائیل کمپنی کے ریٹ لاگو ہوں گے)سے کال کر کے۔

ری پارتی اطالیہ کے اقدامات

اطالوی وزیرِاعظم نے ایک قراداد تشکیل دی ہے -جو جلد ہی پارلیمنٹ میں غور خوص میں آئے گی لیکن اس کو عمل پیرا کر دیا گیا ہے۔ ری پارتی اطالیہ میں بہت سے اقدامات عوام کی حمائت کے لیے کیے گئے ہیں۔ مندرجہ ذیل نقات سے آپ معلومات حاصل کر سکتے ہیں:

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو