کسی بھی قسم کا تشدد

کیا آپ خود یا کسی اور کو جانتے ہوں جو ایسی صورت حال میں ہو جس میں تشدد یا ناجائز فائدہ اٹھانے کے عناصر شامل ہوں؟ اگر چہ ان حالات میں بھی جب ہر کو ئی اپنے گھر میں بند ہے اور آمد ورفت کے ذرائع محدود ہیں ، پھر بھی کچھ زریعے ایسے ہیں جن میں تشدد اور ناجائز فائدہ اٹھانے والوں سے نکلا جا سکتا ہے۔ آپ فون کرسکتےہیں یا پھر لکھ سکتے ہیں کہ آپ کو تحفظ کی ضرورت ہے، اور یہ بلکل خفیہ اور مکمل اعتماد کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

فری نمبر 1522(پر کال اور وٹس آیپ پر میسج کیا جاسکتا ہے) یہ سہولت 24 گھنٹے 5 زبانوں (اطالوی ، انگریزی ، فرانسیسی ، ہسپانوی اور عربی )میں ان تمام لوگوں کے لیے میسر ہے جو تشدد کا نشانہ بنے رہے ہوں یا ان پر تشدد ہو رہا ہو۔

ٹول فری نمبر 800290290 جس کی 24گھنٹے سروس ، خاص کر ان لوگوں کے لیے جو تشدد کو نشانہ ہوں یا ان کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہو۔

کے نام سے ایک ایپ بھی ہے۔YouPol App – YouPol

انسانی ٹریفیکنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے


اگر آپ نے ایسی زندگی گذاری ہو یا گذار رہے ہوں کہ آپ سمجھیں کہ آپ کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہو یا جا رہا ہو تو آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس نمبر پر رابطہ کریں 800290290
مفت -نامعلوم -24گھنٹے کی سروس

اٹلی میں ایسی خدمات کے ادارے موجود ہیں جو ان تمام لوگوں کی مدد اور حفاظت کرتے ہیں جنہوں نے ایسی زندگی گزاری ہو یا گزار رہے ہوں جس میں وہ سمجھیں کہ ان کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہو یا اٹھایا جا رہا ہو۔ یہ ادارے فوراً ایسے گھروں میں جو کسی کے علم میں نہ ہوں میں رہائش، صحت کے حوالے سے ، وکیل اوراگر آپ چاہتے ہوں تو اٹلی میں آپ کے مستقل قیام کے انتظامات جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔ یہ آپ کو ایک خاص پروگرام کے ذریعے جس کے اہم قوانین وہ آپ کو بیان کرتے ہیں میں حصّہ لینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔
آپ ان لوگوں سے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ تا کہ آپ ان کی خدمات کو جان سکیں اور آپ فوراً ان سے مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ خدمات مفت ہیں اور کسی کے علم میں نہیں آتیں۔

اگر آپ ان میں سے کسی بھی صورت حال میں ہوں تو آپ:

  • اگر آپ کسی قسم کی بھی معلومات جو قوانین کے بارے میں ہو اور اپنے حقوق کے بارے میں کسی قسم کی بھی مدد حاصل کرنا چاہیں۔
  • اگر آپ صحت کے حوالے سے کسی قسم کی مدد حاصل کرنا چاہیں
  • اگر آپ اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھیں اور کسی محفوظ جگہ پر رہائش پذیر ہونا چائیں
  • اگر آپ بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینا چاہیں اور یا پھر کسی اور قسم کا رہائشی اجازات نامہ حاصل کرنا چاہیں تا کہ آپ مستقل طور پر اٹلی میں رہائش پذیر ہو سکیں۔
  • اگر آپ باحفاظت اپنے ملک واپسی ایک ایسے پروجیکٹ کے ذریعے جس میں آپ کی آزادانہ مرضی سے واپسی اور مدد کی جا سکے میں شامل ہونا چاہیں

“Mi sono fidata di quella donna che mi ha promesso di farmi venire in
Italia per cambiare la mia vita. Adesso, dopo un viaggio terribile, mi
trovo qui, costretta a prostituirmi per pagare un debito”.
J.R., 22 anni
میں نے ایک بہت ہی خطرناک سفر طے کیا کیونکہ میرے باپ نے فیصلہ کیا کہ مجھے یورپ جانا ہو گا تا کہ میں اپنے خاندان کی مدد کر سکوں ۔ اب میں دس گھنٹے روزانہ کام کرتا ہوں ، ہر روز بلا ناگااور بنا چھٹی کے، میں جہاں کام کرتا ہوں وہیں پر سوتا ہوں اور مجھے ابھی بھی اس شخص کا قرض ادا کرنا ہے جو مجھے اٹلی لے کر آیا۔ ایم ایج ۔ 18 سال
M.H. 18 anni
“Mi hanno convinto a partire dicendomi che qui avrei trovato una vita
migliore e adesso vivo per strada chiedendo soldi e dando una parte
di quello che guadagno a chi mi ha fatto arrivare”.
G.S., 20 anni

Presidenza del Consiglio dei Ministri / Ministero dell’Interno / Unhcr

دستاویزات

VIDEO

پوڈ کاسٹ

MAPPA

اردو
Italiano English (UK) Français አማርኛ العربية বাংলা 简体中文 Español ਪੰਜਾਬੀ Русский Af Soomaali Shqip ትግርኛ Wolof اردو